• 29 اپریل, 2024

تاثرات

امید ہے آنمکرم بفضل تعالیٰ خیریت سے ہوں گے اور احسن رنگ میں خدمت کی توفیق پا رہے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، سلامتی کے ساتھ ہر لمحہ مقبول تر خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ آج کل کے پرآشوب دور میں الفضل کی آمد بفضل خدا روز ہی تازہ ہوا کی صورت میں پورے وجود کو معطر کر دیتی ہے،خصوصا ًاداریہ تو ہمیں تربیتی لحاظ سے اس قدر مہمیز کرتا ہے کہ انسان سستی، کاہلی اور غفلت کی گرد جھاڑتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوتاہے۔ ارشادات امام زندگی، برکت، خوش بختی اور نیکی کی وہ دعوت سعید ہوتے ہیں جو ہمیں ہر وقت فاستبقو الخیرات کا پیغام دیتے ہیں۔ ماشاءاللہ ہر لکھاری ہی بہترین انداز سے اس پیارے شمارے کے حسن کی ضو کو فروزاں کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتاہے ۔

خاکسار خاص طور پر مکرمہ صفیہ بشیر سامی صاحبہ کی خدمت میں السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ عرض کرنے کے بعد ان کی تحریرات کے حوالے سے اپنی دلی کیفیت کا ذکر کرنا چاہتی ہے کہ بقول غالب

؎ میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے

بے ساختگی، روانی، پیار، وفا، اور سب سے بڑھ کر جو یادوں پر مشتمل تحریرات ہیں، وہ تو کچھ لمحوں کے لیے مادی دنیا اور اس کے جھمیلوں سے یکسر بے نیاز کر دیتی ہیں۔ اللہ ان کی عمر اور صحت میں برکت عطا فرمائے آمین۔

(طالب دعا: زاہدہ یاسمین)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 26 جولائی 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 27 جولائی 2020ء