• 28 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 27 جولائی 2020ء

چینی ماہر کے انکشافات/امریکہ میں 90 فیصد  کورونا   اموات میں دیگر عوارض کی موجودگی/مراکش میں لاک ڈاؤن/ہندوستان میں 64 فیصد کورونا مریض صحتیاب/جنوبی افریقہ میں حفاظتی سامان اور کٹس میں خرد بردکاانکشاف/ہانگ کانگ میں مزید پابندیوں کا نفاذ/پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن  کا فیصلہ/ویتنا م نے 80 ہزار غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا/آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں مزید 6 ہلاکتیں

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ62لاکھ64 ہزار                     اموات: 6لاکھ48ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 8385810
یورپ 3216335
جنوب مشرقی ایشیا 1732248
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1469979
افریقہ 696207
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 284321

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4148011 145727 138203 2064
2 برازیل 2394513 86449 51147 1211
3 ہندوستان 1435453 32771 49931 708
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 8لاکھ 47ہزار

اموات: 17ہزار 7سو

ریکور ہونے والے: 4لاکھ 91ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 445433 6769 11233 114
2 مصر 92062 4606 479 48
3 نائجیریا 40532 838 555
2

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس سے24 گھنٹوں میں 1لاکھ 40 ہزار افراد RECOVERہوئے ہیں۔جبکہ اب تک RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 94لاکھ07ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ18لاکھ12ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں12لاکھ97ہزار  جبکہ ہندوستان میں9لاکھ17ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک3لاکھ 11ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں6ہزار3سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • حال ہی میں ایک چینی Virologist   نے امریکہ پہنچ کر کورونا کی بابت انتہائی تشویشناک انکشافات کئے ہیں۔ جن کے مطابق  چینی حکومت وبا سے متعلق بعض امور پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ نیز  یہ کہ وبا سے متعلق چین کو کافی پہلے معلوم ہوچکا تھا البتہ معلومات کے تبادلے میں وقت لگایا گیا۔ مزید برآن یہ کہ یہ وبا  ابتدائی طور پر ووہان سے نہیں شروع ہوئی تھی۔البتہ ان میں سب سے خطرناک انکشاف اس بات کا ہے کہ یہ ایک غیر طبعی اور خود ساختہ وائریس ہے۔(en.as)
  • ایک سروے کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں   90 فیصدی  ایسے ہیں جن میں ذیابیطس  اور دیگر عوارض پائے  گئے ہیں۔ ایسے تمام افراد میں ایک نارمل فرد کی نسبت 12 گنا متأثر ہونے کا زیادہ احتمال ہے۔(en.as)
  • مراکش میں کورونا مریضوں میں اضافہ کے بعد اندرون ملک آمد ورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے۔واضح رہے کہ تقریباً ایک مہینہ پیشتر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی البتہ  مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ کے بعد اب دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔(en.as)
  • ہندوستان  میں اگرچہ متأثرین کی تعداد دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے البتہ گزشتہ چند دنوں سے  ملک میں ریکور ہونے والوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 30 ہزار افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جو کہ  متأثرین کا 64 فیصد بنتا ہے۔(en.as)
  • جنوبی افریقہ میں کورونا  وبا اپنے عروج پر ہے اور اب تک  تقریبا ساڑھے 4 لاکھ افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں البتہ    زیادہ تشویشناک یہ امر ہے کہ ملک میں کورونا سے نمٹنے کیلئے آنے والے سامان اور دیگر  حفاظتی کٹس وغیرہ میں بڑے پیمانے پر خرد برد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ جس پر صدر مملکت نے حال ہی میں انتہائی شفاف اور  غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کا وعدہ کیا ہے۔(الجزیرہ)
  • ہانگ کانگ میں  وبا کے بڑھنے کے پیش نظر مزید  پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں جن کے مطابق 2 سے زائد  افراد کسی جگہ اکٹھے نہیں ہوسکیں گے۔ مزید برآں  تمام ریستورانوں میں  Dine-inپر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اور ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • پاکستان میں پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا  ہے۔(ڈان نیوز)
  • ویتنا م نے کورونا کی دوسری لہر کے  خدشہ کے باعث  ملک میں موجود تقریبا 80 ہزار toursits کو  آئیندہ 4 دنوں میں  ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔(الجزیرہ)
  • آسٹریلیا  کی آبادی کے لحاظ سے دوسری بڑی  ریاست وکٹوریا  میں   کورونا کے باعث مزید 6 اموات ہوچکی ہیں۔ جبکہ 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  پوری ریاست میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

نادار مریضوں کی امداد

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ