• 27 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 03 اگست 2020ء

Nigeria Centre for Disease Control کاشہریوں کو انتباہ/جنوبی افریقہ میں براعظم کے 50 فیصد کورونا مریض موجود/زیمبیا میں 6580 متأثرین/محدود سطح پر ہونے والے حج سے سومالیہ و دیگر ممالک میں فاقے شروع/جرمنی میں ڈیڑھ لاکھ طلباء  نے سکولوں کا رخ کرلیا

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ81لاکھ02ہزار                     اموات: 6لاکھ90ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 9630598
یورپ 3375535
جنوب مشرقی ایشیا 2187015
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1564836
افریقہ 802792
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 327617

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4582276 153757 58388 1127
2 برازیل 2707877 93563 45392 1088
3 ہندوستان 1803695 38135 52972 771
  (who.int)
افریقہ

کُل متأثرین: 9لاکھ 45ہزار

اموات: 19ہزار 9سو

ریکور ہونے والے: 6لاکھ 03ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 503290 8153
2 مصر 94483 4865 167 31
3 نائجیریا 43537 883

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس  RECOVER ہونے والوں کی کُل تعداد 1کروڑ 70لاکھ 05ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 20لاکھ 62ہزار لوگRecover ہوئے، اس کے بعدامریکہ  میں 14لاکھ 68ہزار  جبکہ ہندوستان میں11لاکھ 86ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 2لاکھ 28ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح  اموات میں5ہزار2سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • Nigeria Centre for Disease Control نے  اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے  لوگوں میں اس وبا کا زیادہ خدشہ ہے۔ جبکہ  ایسے تمام افراد جن میں ذیابیطس جیسے امراض  پہلے سے ہی موجود ہیں ، ان میں اس وبا سے متأثر ہونے کا زیادہ امکان موجود ہے۔ (افریقن نیوز)
  • جنوبی افریقی  وزیر صحت کاکہنا ہے کہ  ملک میں اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ Gauteng صوبے  کے لوگ  شامل ہیں۔ جس کے بڑے شہر وں میں جوہانسبرگ اور پریٹوریا شامل ہیں۔ براعظم افریقہ کے کل کیسز کا 50 فیصد  جنوبی افریقہ میں موجود ہے جبکہ دنیا بھر میں متأثرین کی تعداد کے لحاظ سے ملک کا پانچواں نمبر ہے۔ (افریقن نیوز)
  • زیمبیا میں  اب تک 6580 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ محض 52 ہلاکتیں  ہوئی ہیں۔ اسی طرح ریکور ہونے والوں کی تعداد 4701 ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1820 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
  • سعودی عرب میں  محدود پیمانہ پر ہونے والے حج اور مناسک حج کے باعث  بیرون ممالک خاص کر سومالیہ سےدرآمد کئے جانے والے جانوروں  کی تعداد میں انتہائی کمی کے باعث ان ممالک میں معاشی حالات مزید تنگ ہوچکے  ہیں۔ (افریقن نیوز)
  • جرمنی میں آہستہ آہستہ تعلیمی ادارے کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ اب تک 563 سکولوں کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ طلباء معمول کے مطابق سکول جانا شروع ہوگئے ہیں۔ اگرچہ ابھی سوموار تا جمعہ مکمل کلاسز ممکن نہیں البتہ حکام کے مطابق  ہفتہ وار 5 ،6 گھنٹے بھی بچوں کیلئے کافی ہیں۔ (DW)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

سچے خدا کے ذریعہ آسمانی نشانوں کے انعام …

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اگست 2020