خلافت کا دیکھو فقط معجزہ ہے
وہ بندہ ہے جس میں خدا بولتا ہے
وہ چہرہ کہ ملتی ہے آنکھوں کو ٹھنڈک
وہ بولے تو لفظوں میں رس گھولتا ہے
چلے تو ہوائیں ادب میں کھڑی ہوں
رکے ہر نظارہ قدم چومتا ہے
خلافت سے پہچان ہر احمدی کی
خلافت نے مردوں کو زندہ کیا ہے
خلافت وہ امید کی روشنی ہے
اندھیروں میں جس نے اجالا کیا ہے
زمانے کے طوفان یا آندھیوں میں
خلافت شجر وہ کہ پھولا پھلا ہے
خلافت تو باد صبا کا ہے جھونکا
خلافت نے صحرا بھی دریا کیا ہے
خلافت وہ زنجیر ہے جس نے زاہد
دلوں کو محبت سے یکجا کیا ہے
(سید طاہر احمد زاہد)