• 30 اپریل, 2024

وصیت فورَم مجلس انصاراللہ یوکے

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 24جولائی 2020ء کو مجلس انصار اللہ یوکے کو پہلی بار آن لائن وصیت فورم منعقد کروانے کی توفیق ملی۔

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حضورِ اقدس کی دعاؤں سے پروگرام بہت کامیاب رہا اور تقریباً ایک گھنٹہ اور تیس منٹ تک جاری رہا

اس پروگرام سے تقریباً 2000 سے زائد احباب و خواتین نے براہِ راست دیکھااور مستفید ہوئے۔

پروگرام کا آغا ز تلاوتِ قرآن ِکریم سے ہوا جوکہ مکرم طاہر محمود مبشر صاحب مربی سلسلہ نے کی اس کے بعد حضورِ اقدس کا خطاب جو کہ سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ یوکے 2009 کے موقع پر ارشاد فرمایا تھا اس کا کچھ حصہ جس میں حضورِاقدس نے وصیت کے متعلق ہدایات فرمائیں تھیں سنایا گیا بعد ازاں اس کا انگریزی ترجمہ بھی بیان کیا گیا۔ اس فورم کی پہلی تقریر مکرم فضل الرحمٰن صاحب مربی سلسلہ اور قائد تربیت کی تھی ، جس میں آپ نے اقتباسات حضرت مسیح الموعود علیہ اسلام کی روشنی میں نظام وصیت کی اہمیت بیان کی۔بعد ازاں مکرم فہیم انور صاحب نائب صدر صف دوئم نے وصیت پر اپنی پریزنٹیشن دی ۔

پروگرام کے مطابق بزریعہ یو ٹیوب براہِ راست سوالو جواب کے لیے بھی وقت رکھا گیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے شاملین نے بھرپور طریقہ سے سوال و جواب میں حصہ لیا جوابات دینے کے لئے ڈاکٹر اعجاز الرحمٰن صدر مجلس انسار اللہ یوکے کے علاوہ مکرم مسرور احمد صاحب سیکرٹری وقفِ نو یوکے، مکرم فضل الرحمٰن صاحب قائد تربیت اور مکرم طاہر محمور مبشر صاحب مربی سلسلہ شامل تھے۔

صدر مجلس انصار اللہ نے آخر میں تمام شاملین اور اس کا انعقاد کرنے والی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اختتام پر اختتامی دعا کروائی ۔

پروگرام کی تیاری کے سلسلہ می عرض ہے کہ یوکے بھر کے تمام صف دوئم کے غیر موصی انصارکو سپیشل ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ ہر صف دوئم غیر موصی ناصر کو کتاب الوصیت بزریعہ پوسٹ بھجوائی گئی جس کی تعداد 800 سے زائد ہے، اسی طرح تمام صف دوئم غیر موصی انصار کو ای میل کے ذریعہ بھی کتب مہیا کی گئیں ۔

(رپورٹ: محمد محمود خان۔ قائد عمومی مجلس انصاراللہ یوکے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 12 اگست 2020ء