• 29 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 09 اگست 2020ء

وکٹوریا (آسٹریلیا) میں  14 ہزار متأثرین/ کیلی فورنیا میں سات ہزار نئے کیسز/برازیل میں روزانہ 1 ہزار اموات/ چین میں تقریبا 84 ہزار افراد  متأثر/جنوبی کوریا میں  کورونا کا دباؤ

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ96لاکھ70ہزار                     اموات: 7لاکھ27ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 10447261
یورپ 3545395
جنوب مشرقی ایشیا 2565800
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1634940
افریقہ 872501
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 365606

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4897958 159930 61028 1324
2 برازیل 2962442 99572 50230 1079
3 ہندوستان 2153010 43379 64399 861
  (who.int)
افریقہ

کُل متأثرین: 10لاکھ 22ہزار

اموات: 22ہزار 5سو

ریکور ہونے والے: 7لاکھ 6ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 545476 9909
2 مصر 95314 4992 167 21
3 نائجیریا 45687 936

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 1 کروڑ 19لاکھ57ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ23لاکھ21ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں16لاکھ43ہزار  جبکہ ہندوستان میں14لاکھ80ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک02لاکھ 44ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں5ہزار5سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہونے سے  کل تعداد ساڑھے 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 394 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح  مزید 17 نئی اموات واقع ہوچکی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ریاست بھر میں  اب تک 634 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 43 کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔(سی این این)
  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں  مزید 7371 کیسز منظر عام پر آنے سے اب تک کی کل تعداد 5 لاکھ 45 ہزار ہوچکی ہے۔ امریکی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا ریڈ زون میں داخل ہوچکا ہے جہاں  تقریباً 10 فیصد آبادی کورونا سے متأثر ہوچکی ہے۔(سی این این)
  • برازیل میں کورونا وائریس سے  اب تک ایک لاکھ افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ملک میں اب تک اوسطااً  روزانہ ایک ہزار  افراد ہلاک ہورہے ہیں۔(الجزیرہ)
  • چین میں مزید 23 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔ان میں سے 15 مقامی مریض جبکہ 8 ایسے افراد ہیں جو بیرون ملک سے سفر کر کے چین میں آئے ہیں۔ملک بھر میں اب تک تقریبا 84 ہزار   افراد میں کورونا انفیکشن کی موجودگی ہے۔(الجزیرہ)
  • جنوبی کوریا میں کورونا کے مزید 36 نئے مریض  منظر عام پر آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد ساڑھے 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک کی ہلاکتوں کی تعداد 305 ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اگست 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ