• 25 جون, 2025

آج کی دعا

اَللّٰہُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذَالِکَ

(سنن ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: ’’اے اللہ ! ہمیں اپنے غضب اور عذاب سے ہلاک نہ کردینابلکہ اس سے پہلے ہی ہمیں معاف کردینا‘‘۔

یہ پیارے رسولِ کریم ﷺ کی بجلی کی کڑک کے وقت پڑھنے کی دعا ہے۔

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ کریم ﷺ جب بجلی کی کڑک اور بادل کی گرج سنتے تو یہ دعاکرتے تھے۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 20مارچ 2015 کو سورج گرہن کے موقع پراپنے خطبہ میں جماعت کویہ دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 15 اگست 2020ء