• 6 مئی, 2025

بچوں کی آمین پر دعائیہ نظم

نورِ فرقاں دل میں بھر دے حُبِ قرآں دے اسے
یا الٰہی قرب اپنا علم و عرفاں دے اسے

دل سے نکلی یہ دعا آمین کی تقریب پر
ناظرہ تو ہوگیا، اب فہمِ قرآں دے اسے

دل میں گھر قرآن کی تعلیم کا بستا رہے
ہو نصیبا چاند سا تاروں کی افشاں دے اسے

خدمتِ قرآن میں ہو زندگی اسکی بسر
ہو انہی احکام پر قائم وہ ایماں دے اسے

سرور عالم کا جھنڈا یہ سدا اونچا رکھے
دعوتِ تبلیغ کے زرخیز میداں دے اسے

دل میں ہیں جو بھی دعائیں میرے بچوں کے لیے
ان مناجاتوں کا حصہ پیارے یزداں دے اسے

(منصورہ فضل منؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 15 اگست 2020ء