• 29 اپریل, 2024

ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون کے تحت یتامیٰ میں سکول کی اشیاء کی تقسیم

مرا مقصود و مطلوب و تمنا خدمت خلق است
ہمیں کارم، ہمیں بارم، ہمیں رسمم ہمیں راہم

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ سیرالیون جہاں پیغامِ اسلام کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے وہیں خدمتِ انسانیت کے کاموں میں بھی، جب کہیں اور جہاں کہیں توفیق ملے، بڑھ چڑھ کر مصروف ہے۔

چھ سال قبل جب ایبولا وائرس نے مغربی افریقی ممالک کو بری طرح متأثر کیا تو ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون نے ہیومینٹی فرسٹ برطانیہ کے تعاون سے پچاس یتامیٰ کی دیکھ بھال کا ذمہ اٹھایا اور اب ہیومینٹی فرسٹ مڈل ایسٹ کےتعاون سے یہ کام باقاعدگی سے جاری ہے۔

چنانچہ مؤرخہ نو اکتوبر کو ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون کے ایک ڈائریکٹر مکرم طاہر احمد فرخ صاحب کی نگرانی میں احمدیہ مسلم ہیڈکوراٹر مکینی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور پچاس یتامیٰ میں خوراک اور سکول کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ان اشیاء میں چاول، صابن، سکول بیگ، کاپیاں، پین، پینسلیں، جیومیٹری کے سیٹ، فٹے، شارپنر، کیلکولیٹر، فائیلیں اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں۔ بعض طلباء کی سکول فیسوں اور ٹرانسپورٹ کی مد میں بھی مدد کی گئی۔ الحمد للہ

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمیں بہترین ممکنہ رنگ میں انسانیت کی خدمت کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی،نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن ( سیرالیون))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 نومبر 2020