• 6 مئی, 2025

اعلان نکاح

مکرم خالد احمد جاوید حال مقیم کرالی اعلان بھجواتے ہیں کہ:
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ مورخہ 31 اکتوبر 2020ء بعد نماز ظہر و عصر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خاکسار کی بیٹی عزیزہ سدرا جاوید کا نکاح عزیزم سفیر احمد طاہر ابن مکرم نذیر احمد (کرائیڈن) کے ساتھ مبلغ دس ہزار پاؤند حق مہر پر مسجد مبارک اِسلام آباد (ٹلفورڈ) میں پڑھایا۔ عزیزہ مکرم محمد شریف کھوکھر مرحوم سابق معلم وقف جدید کی نواسی اور مکرم محمد شریف خان مرحوم آف فیکٹری ایریا ربوہ کی پوتی ہے۔ قارئین روزنامہ الفضل لندن (آن لائن) سے دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ ہر لحاظ سے بابرکت کرے۔ آمین۔

اعلان نکاح

مکرم محمد کولمبس خاں۔ مہدی آباد جرمنی سے اعلان بھجواتے ہیں کہ :
سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز نے ازراہِ شفقت خاکسار کے بیٹے عزیزم فضل احمد خاں کا نکاح ہمراہ عزیزہ صوفیہ خاں صاحبہ بنت مکرم فیض احمد صاحب سپرا ۔مورخہ 31 اکتوبر 2020 بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر و عصر پڑھایا۔ عزیزی فضل احمد مکرم حیات محمد صاحب مرحوم کارکن وقفِ جدید کا پوتا اور مکرم کیپٹن محمد سعید صاحبؓ ۔ کا نواسہ ہے۔ عزیزہ صوفیہ مکرم محمد یارسپرا صاحب کی پوتی اور مکرم ملک سلطان احمد صاحب معلم وقفِ جدید کی نواسی ہے۔ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لئے بابرکت فرمائے اور اسلام اور احمدیت کی ترقی کا موجب بنائے۔ آمین۔

(محمد کولمبس خاں۔ مہدی آباد ۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 نومبر 2020