• 30 اپریل, 2024

آج کی دعا

ربّنا اغفرلنا ذنوبنا وادفع بلایانا وکروبنا ونجّ من کلّ ھمٍّ قلوبنا و کفّل خطوبنا وکن معنا حیثما کنا یا محبوبنا واسترعورا تنا واٰمن روعا تنا۔ انّا توکّلنا علیک وفوّضنا الامرالیک انت مولانا فی الدنیا والاٰخرۃ وانت ارحم الرّاحمین۔ اٰمین۔ یاربّ العالمین۔

(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد نمبر17 صفحہ نمبر182)

ترجمہ : اے ہمارے رب العزت! ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری بلاؤں کو دور فرما اور تکالیف کو بھی دور فرما، اور ہمارے دلوں کو ہر قسم کے غموں سے نجات بخش اور کفیل ہو ہماری مصیبتوں کا۔ اور ہمارے ساتھ ہو جہاں پر بھی ہم ہوں۔ اے ہمارے محبوب اور ڈھانپ دے ہمارے ننگ کو اور امن میں رکھ ہمارے خطرات کو۔ اور ہم نے توکل کیا تجھ پر اور ہم نے تیرے سپرد کیا اپنا معاملہ، تو ہی ہمارا آقا ہے۔ دنیا میں اور آخرت میں اور تُو ارحم الراحمین ہے قبول فرما۔ اے رب العالمین۔

یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کی رحم و بخشش اور توکل علی اللہ کی جامع دعا ہے۔

پیارے امام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت کواپنے خطبہ جمعہ مؤرخہ 10ستمبر 2010 کو اس دعا کے پڑھنے کی تحریک کی ہے۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

اگر خدا کو نہیں پہچانو گے …

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 دسمبر 2020