• 4 مئی, 2025

آج کی دعا

لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْٓءٍ قَدِيْرٌ، اَللّٰهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ

(صحیح مسلم کتاب الصلوٰۃ حدیث نمبر1338)

ترجمہ : ’’ایک اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ یکتا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ حکومت اور فرمانروائی اسی کی ہے۔ وہی شکروستائش کا حقدار ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔ اے اللہ ! جو کچھ تو کسی کودے اسے کوئی روک سکنے والا نہیں اورجس چیز کو تو روک لے کوئی اسے دے سکنے والا نہیں اور تیرے سامنے کسی شان والے کو اس کی شان کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔‘‘

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی نماز سے سلام پھیرنے کے بعد کی دعا ہے۔

حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ جب نماز سے فارغ ہوتے اور سلام پھیرتے تو یہ (مندرجہ بالا) دعا کرتے تھے۔

حضرت مسیحِ موعودؑ اپنے منظوم کلام میں اللہ تعالیٰ کے حضور مناجات پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

ہاتھ میں تیرے ہے ہر خُسران و نفع و عُسر و یُسر
تو ہی کرتا ہے کسی کو بے نوا یا بختیار
جس کو چاہے تختِ شاہی پر بٹھا دیتا ہے تو
جس کو چاہے تخت سے نیچے گرا دے کرکے خوار
عزت و ذلت یہ تیرے حکم پر موقوف ہیں
تیرے فرماں سے خزاں آتی ہے اور بادِ بہار

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

تعارف سورۃ الصٰفٰت (37ویں سورۃ)

اگلا پڑھیں

حضرت میاں محمد یوسف صاحب رضی اللہ عنہ