• 7 مئی, 2025

نکاح اور شادی کی بابرکت تقریب

مکرم ڈاکٹر فضل الرحمن بشیر موروگورو نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن) تنزانیہ سے اعلان بھجواتے ہیں کہ:
مورخہ 4 دسمبر 2020 کو موروگورو تنزانیہ میں ایک نکاح اور رخصتانہ کی تقریب عمل میں آئی-

محترم بکری عبیدی صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ تنزانیہ کی صاحبزادی محترمہ عائشہ عبیدی کالوٹا کا نکاح محترم عبد الباسط علی صاحب مبلغ سلسلہ ابن مکرم عبد اللہ حسین جُما صاحب مبلغ سلسلہ کینیا کے ساتھ طے پایا- بعد نماز جمعہ مکرم بکری عبیدی صاحب نے اپنی بیٹی کے نکاح کا اعلان کیا-

نکاح کے بعد رخصتانہ کی تقریب عمل میں آئی – محترم امیر صاحب تنزانیہ طاہر محمود چوہدری صاحب نے نکاح اور رخصتانہ کی تقریب میں شرکت فرمائی اور رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی-

دلہن مکرم امری عبیدی صاحب کی پوتی ہیں- امری عبیدی صاحب پہلے تنزانین تھے جو جامعہ احمدیہ ربوہ سے باقاعدہ مبلغ بنے- بعد میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی اجازت سے ملکی سیاست اور تنزانیہ کی آزادی میں بھرپور کردار ادا کیا- آپ نے سواحیلی ترجمہ قرآن کے سلسلہ میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ کی بھرپور معاونت فرمائی- آزادی کے بعد ملک کے دارالحکومت دارالسلام کے پہلے میئر منتخب ہوئے اور پھر وزیر انصاف کے عہدے پر اپنی خدمات بجا لاتے رہے- آپ نہایت درجہ متقی اور صاحب رویا صادقہ وکشوف بزرگ تھے- تاریخ احمدیت میں آپ کا ذکر بڑے احترام کے ساتھ کیا گیا ہے- دلہن کے والد مکرم بکری عبیدی صاحب جامعہ احمدیہ ربوہ سے شاہد کرنے والے آخری تنزانین تھے- آجکل آپ جماعت احمدیہ تنزانیہ میں نائب امیر اور انچارج سواحیلی ڈیسک کے طور پر خدمات بجا لا رہے ہیں-

دلہا مکرم عبد الباسط علی صاحب جامعہ احمدیہ گھانا سے شاہد کی ڈکری حاصل کرنے کے بعد اب اپنے ملک کینیا میں بطور مبلغ تعینات ہیں جبکہ ان کے والد عبد اللہ حسین جُما صاحب جامعہ احمدیہ ربوہ کے فارغ التحصیل ہیں اور لمبے عرصہ سے کینیا میں خدمات بجا لا رہے ہیں-

دعا ہے کہ اللہ تعالی جماعت کی خدمت میں پیش پیش ان دونوں خاندانوں کے لئے اور اسلام و احمدیت کے لئے یہ نیا رشتہ بابرکت فرمائے آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2020