• 7 مئی, 2025

اعلانِ نکاح

مکرمہ امۃ الشافی صدیقی شکاگو امریکہ سے اعلان بھجواتی ہیں کہ :
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے عزیزم اسامہ منان صدیقی کے نکاح کا اعلان مورخہ 13 دسمبر 2020 کو مسجد مبارک اسلام آباد برطانیہ میں بعد نماز ظہر و عصر عزیزہ نائلہ نجم بنت مکرم نصیر احمد نجم آف جرمنی کے ساتھ فرمایا۔ نکاح کے موقع پر دولہا اور دلہن کے ولی موجود نہ تھے۔ عزیزم اسامہ کی طرف سے مکرم مرزا وقاص احمد اور مکرم نصیر نجم کی طرف سے مکرم منیر احمد جاوید نے بطور وکیل ایجاب و قبول کے فرائض ادا کئے۔

عزیزم اسامہ ، حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نواسے اور مکرم ڈاکٹر عبد المنان صدیقی شہید سابق امیر جماعت احمدیہ میر پور خاص ، سندھ کے بیٹے ہیں جبکہ عزیزہ نائلہ ، مکرم صوفی نذیر احمد مرحوم آف محمد آباد سندھ کی پوتی ، مکرم ڈاکٹر محمد جلال شمس انچارج ٹرکش ڈیسک لندن اور مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری کی بھتیجی ہیں۔

قارئین الفضل سے رشتہ کے بابرکت اور مثمر بثمرات حسنہ ہونے کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 دسمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 دسمبر 2020