مکرم مرزا ناصر فاروق یہ افسوسناک اطلاع دیتے ہیں کہ ان کی بیٹی مکرمہ مصباح ناصر مختصر بیماری کے بعد مؤرخہ 2 دسمبر 2020 کو 23 سال کی عمر میں اپنے اللہ کو پیاری ہو گئی۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
پیاری عزیزہ کی نماز جنازہ کے بعد تدفین مقامی قبرستان میں ہوئی اور اس کے بعد دعا کروائی گئی۔ قارئین الفضل سے مرحومہ بیٹی کی مغفرت اور بلندی درجات نیز پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی درخواست ہے۔