• 29 اپریل, 2024

تاثرات

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ بخیریت ہوں۔

الفضل بہت ہی پیارا اخبار ہے اس پیارے اخبار کو پڑھنے سے ذہنی سکون ملتا ہے۔ خاکسار اگر حقو ق اللہ یا حقوق العباد ادا کرنے میں سستی کرتا ہے تو (الفضل) اقتباسات کے رنگ میں تربیت کرتا ہے ماشاء اللہ۔ اللہ اس اخبار پر محنت کرنے والوں کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے (آمین) از (اسامہ عنصر)

تاثرات/آراء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

٭ شکر گزار ہوں کہ خاکسار کے مضمون‘علم اور کتابوں کا عاشق درویش’کو الفضل میں جگہ ملی۔ خوشی کی بات ہے کہ اسےپسند بھی کیا گیا۔ محترم اباجان اور خاکسار کو دعائیں ملیں۔ الحمدللہ۔ خاکسار طالب دعا ا متہ الباری ناصر ۔ امریکہ

بعض قارئین کےتاثرات پیش ہیں:۔
٭آ ج کی الفضل کا مضمون پڑھ کر علم میں بہت اضافہ ہؤا۔ ماموں عبد الرحیم کی زندگی کا یہ پہلو موجودہ نسل کے لیے قابل تقلید ہے۔(ڈاکٹر داؤد طاہر ۔ یو کے)

٭سبحان اللہ کیسے کیسے علم پرور دیوانے گزرے ہیں۔ ہماری جھولیوں میں جو کچھ ہے انہیں بزرگوں کی دعاؤں اور قربانیوں کا صدقہ ہے (عبدالکریم قدسی ۔ امریکہ)

٭جزاکم اللہ احسن الجزاء بہت لطف آیا۔ ماموں جان کی کتب سے ایک بات خاکسار نے یہ سیکھی تھی کہ مطالعہ کے ساتھ جابجا الفاظ کے معنی حاشیہ میں لکھتے جاتے۔ اس طرح اس لفظ کے اور تحریر کے سیاق و سباق کے لحاظ سے معنی واضح ہوتے اور دوسرے پڑھنے والوں کے لئے بھی فائدہ کا باعث ہوتے۔ اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔آمین۔ (پروفیسر کریم شریف ۔ امریکہ)

٭جزاکم اللہ ۔یک لخت میں مضمون پڑھ لیا ہے ۔بہت مشکلات کے دور سے اللہ نے باعزت سرخ رو فرمایا۔ آپ کا فخر اپنی جگہ لیکن ہم بھی ماموں کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں۔ اللہ کروٹ کروٹ درجات بلند فرماتا رہے۔آمین

کتابوں سے محبت کا ایک اظہار نانا جی کی ایک پرانی کتاب کی خود سے بنائے ہوئے دھاگوں سے سلائی سے بھی پتہ چلتا ہے۔کتاب کسی طرح میرے پاس پڑی ہے پتہ نہیں کہاں سے آئی۔شاید یہی شوق یا ضرورت آگے ماموں کے کام آیا ہو۔ آپ نے بھی مضمون اچھا باندھا ہے۔ ماشاءاللہ۔ (اسلم خالد۔ یو کے)

٭ماشاءاللہ۔اللہ تعالیٰ درجات بلند فرماتا جائے اور آپ لوگوں کو بھی ان کی نیکیوں سے وافر حصہ عطا فرمائے۔

ان کی کتب شناسی، کتب بینی، کتب دوستی اور علم سے شغف تو کمال تھا ہی مگر توکل، قناعت اور ایمان کی دولت بھی بے حساب تھی۔ دل ایک کامل درویش کے لئے دعا گو ہے۔ اللہ غریقِ رحمت فرمائے، آمین۔ ما شا اللہ۔ (صفی راجپوت۔ کینیڈا)

٭اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعتِ احمدیہ کو کیسے کیسے لعل و گہر عطا فرمائے ہیں۔جو ساری عمر علم کی تلاش اور افزائش میں سرگردان رہے۔ اب بھی ایسے عاشق ہوں گے مگر دُرّمکنون !

٭اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ میں شامل ہونے والوں کو الہامات کے ذریعے کشتی نوح میں شامل ہو نے کی ہدایت فرما تا ہے۔ الحمدُ للہ۔

رضی اللہ عنہم و رضوعنہ ۔۔۔جزاک اللہ۔ ( پروفیسر محمد شریف خان ۔ امریکہ)

٭ماشاء اللہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت مضمون۔ جیتی رہو، آباد رہو آمین (صفیہ سامی۔ یو کے)

٭ماشاءاللہ۔ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرماتا جائے اور آپ لوگوں کو بھی ان کی نیکیوں سے وافر حصہ عطا فرمائے۔ آمین (مبشرہ رانا ۔یو کے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جنوری 2021