• 27 اپریل, 2024

جماعت احمدیہ مالٹا کے خدمت خلق کے پروگرام

مرا مقصود و مطلوب و تمنّا، خدمت ِ خلق است
جماعت احمدیہ مالٹا کے خدمت خلق کے پروگرام

دورِ حاضر میں خداتعالیٰ کے فرستادہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جہاں ہمیں دین کی فہم و فراست عطافرمائی ہے وہاں ہمیں دین کے ایک بنیادی رکن خدمتِ خلق کے اسلوب بھی سکھائے ہیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ’ہمارا یہ اصول ہے کہ کل بنی نوع کی ہمدردی کرو۔‘

(سراج منیر ، روحانی خزائن جلد 12 ص 28)

اپنے منظوم کلام میں آپ علیہ السلام فرماتے ہیں:

مرا مقصود و مطلوب و تمنّا ، خدمت خلق است
ہمیں کارم، ہمیں بارم ، ہمیں رسمم، ہمیں راہم

انہی راہنماء اصولوں کی پیروی میں جماعت احمدیہ مالٹا ہر سال خدمت انسانیت کے پروگرام ترتیب دیتی ہے۔ یہ خدمت انسانیت جہاں دکھی لوگوں کے چہروں پر خوشی و مسرت کے رنگ بکھیرتی ہے وہیں عملی تبلیغ کے دائمی نقوش انسانی ذہنوں پر ثبت کرنے کا باعث بنتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و احسان اور پیارے آقا کی دعاؤں کی برکت سے جماعت احمدیہ مالٹا کو امسال معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے معذور افراد کے لئے قائم ایک فلاحی ادارہ Fondazzjoni Wens کو وزٹ کرنےکی توفیق ملی اور وہاں پر موجود افراد کے لئے چاکلیٹ اور کیک بطور تحفہ پیش کئے گئے۔ اس موقع پر اس ادارہ کے سربراہ مکرم رونلڈ گالیہ صاحب نے جماعت احمدیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مؤرخہ 5 دسمبر 2020 ء کو معذور افراد کے لئے قائم ایک اور فلاحی ادارہ Dar il-Kaptan کو جماعتی وفد کے ہمراہ وزٹ کیا اوروہاں پر موجود افراد کے لئے تحائف پیش کرنے کی توفیق ملی۔

اس کے علاوہ مخیر افراد کے عطیات سے چلنے والا ایک ادارہ میلینیم چیپل جو کہ ضرورتمند افراد کی مدد کرتا ہے کا جماعتی وفد کے ساتھ دورہ کیا گیا اور وہاں کی انتظامیہ کو جماعت کی طرف سے تحائف پیش کئے گئے تاکہ یہ تحائف ضرورتمند افراد میں تقسیم کئے جاسکیں۔

ان پروگراموں کو مقامی میڈیا نے خصوصی کوریج دی جس سے گھر گھر میں جماعت احمدیہ کی خدمات کی خبر پہنچی اور یہ خدمت انسانیت اسلام احمدیت کی تبلیغ کا بھی ذریعہ بنی۔ فالحمد للہ علیٰ ذلک

قارئین الفضل کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان کاوشوں کو اپنے حضور قبول فرمائے اور جلد اس قوم کے دل قبول اسلام احمدیت کے لئے کشادہ فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: لئیق احمد عاطف مبلغ سلسلہ و صدرجماعت احمدیہ مسلمہ مالٹا)

پچھلا پڑھیں

امام وقت کی بیعت اور صحبت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جنوری 2021