• 29 اپریل, 2024

اعلانِ ولادت

مکرم وسیم احمد ظفر مبلغ انچارج جماعت احمدیہ برازیل و نمائندہ روزنامہ الفضل لندن ( آن لائن ) برازیل سے اعلان بھجواتے ہیں کہ:
اللہ تعالیٰ نے مکرم حافظ احتشا م مومن صاحب مربی سلسلہ برازیل اور مکرمہ صنوبراحتشام صاحبہ کو مئورخہ 19جون 2020 کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے ۔ پیارے آقا حضور انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت ابتسام احمد مومن نام رکھا ہے اور اسے وقف نو کی مبارک تحریک میں شامل فرمایا ہے ۔ نومولود مکرم نفیس احمد صاحب کاہلوں حال لندن کا پوتا اور مکرم عبد المجید خان صاحب مرحوم آف لندن کا نواسہ ہے نیز مکرم رانا نعیم الدین صاحب مرحوم اسیر راہ مولا ساہیوال کا پڑ نواسہ ہے ۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ابتسام احمد مومن کی ولادت والدین ۔ خاندان اور جماعت کے لئے مبارک کرے اور اسے نیک ۔خادم دین اور قرۃ العین بنائے اور والدہ کو صحت سے رکھے ۔ (آمین)

اعلانِ ولادت

مکرمہ مبارکہ شاہین، ڈارمشٹڈ جرمنی سے اعلان بھجواتی ہیں کہ:
اللّٰہ تعالیٰ نے محض اپنے فضلوں سے ہماری پیاری بیٹی ھبہ الحبیب اور داماد شکور احمد ناصر کو مؤرخہ 6 دسمبر کو بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمدللّٰہ علی ذلک

بیٹے کا نام ’’جے غلام احمد ناصر‘‘ تجویز ہوا ہے۔ نو مولود مکرم محمد یوسف ناصر صاحب ،سابق صدر جماعت پیدربورن کا پوتا اور مکرم نعیم احمد نیر صاحب، سکریٹری تعلیم القران و وقف عارضی لوکل امارت ڈارمشٹڈ کا نواسہ ہے۔ دعا ہےکہ اللّٰہ تعالیٰ جل شانہ بچے کو خیریت سے پروان چڑھائے۔ نیک صالح، صحت مند،خادم دین، خوش حال، اور ماں باپ اور خلیفہ وقت کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک ہو ۔معاشرے کا بہترین وجود بنے۔ اللّٰہ تعالیٰ اسے ہمیشہ دین و دنیا کی حسنات سے وافر نوازتا رہے، اپنی حفظ و امان میں رکھے۔(آمین)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جنوری 2021