• 30 اپریل, 2024

جان ودلم فدائے جمالِ محمد است

محض اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے ماہ اکتوبر اور نومبر 2020میں جماعت احمدیہ مالی نے بانی اسلام حضرت اقدس محمدﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے ملک کےطو ل وعرض میں مختلف پروگرامز کیے ۔ جس میں اسلام مخالف عالمی پرپیگنڈا کے باعث حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی اس نصیحت کوخاص طورپر مدنظر رکھا گیا۔ حضور نے فرمایا ،جہاں ایک احمدی مسلمان اس بیہودہ گوئی پر کراہت اور غم و غصہ کا اظہار کرتا ہے ،وہاں اپنے اپنے ملکوں میں اس سازش کے خلاف لوگوں کو اصل حقیقت سےآگاہ کرے اور آنحضرتﷺ کی سیرت کے خوبصورت پہلو بیان کرے ۔ اس کے لئے ہر طر ح کے پروگرام کی پہلے سے بڑھ کر کو شش کریں سیمینار بھی ہوں، جلسے بھی ہوں ….. تا ان لوگوں کو بتایا جائے کہ یہ طریق دنیا کا امن تباہ کر رہا ہے ۔

(خطبات جمعہ 12 اور 19 اکتوبر 2012)

COVID-19کے باعث گورنمنٹ کی طر ف سے بڑے اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے ملک کے تمام ریجنز کی شہری اور دیہی جماعتوں میں چھوٹے پیمانے پر جلسہ ہائے سیرت النبیﷺمنعقد کئے گئے ،جن کی کُل تعداد 82تھی اور شاملین 12775 تھے۔جن میں غیراز جماعت احباب کی بھی بڑی تعداد شامل تھی ۔علاوہ ازیں ریجن باماکو میں احمدی طلباء کے ساتھ سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقا د کیا گیاجس میں کُل 34طلباء نے شرکت کی ۔مالی میں موجود تمام جماعتی ریڈیوز پر اس حوالے سے لائیو پروگرامز بھی نشر کیے گئے جن کی تعداد 63 رہی۔

گوکہ مالی ایک اسلامی ملک ہے لیکن یہاں ایک چھوٹی سی تعداد عیسائیت کی بھی ہے ،ریجن کائی (kayes) اور کیتا (kita) میں عیسائی کلیساؤں میں جماعتی وفود نے پادریوں سے ملاقات کی اور ان سے رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے خوبصورت پہلو ؤں پر بات چیت کی نیز جماعتی کتب اور پمفلٹ بھی تحفتاَ َدیے ۔

(رپورٹ مرتبہ واصف شہزاد مربی سلسلہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جنوری 2021