علم کی قدر ومنزلت
حضرت مولانا غلام رسول راجیکیؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ کلمات طیبات بیان فرما رہے تھے اسی دوران آپؑ نے فرمایا کہ، میں اپنے گھر کے صحن میں ٹہل رہا تھا کہ میری لڑکی مبارکہ (حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ؓ) جو پانچ چھ سال کی ہے اس کے منہُ سے ایک ایسی پُر حکمت بات نکلی کہ میں نے اسی وقت اپنی نوٹ بک میں درج کر لی۔ اسی طرح حضور اقدسؑ نے اپنے رسالہ ضرورۃ الامام میں فرمایا کہ، ہم تو علم و معرفت کے متعلق اپنے اندر اتنی پیاس محسوس کرتے ہیں کہ بظاہر معمولی سی بات کے اندر بھی عظیم الشان حقائق پوشیدہ ہوتے ہیں۔
(حیات قدسی ازمولانا غلام رسول راجیکی ؓصفحہ41)
(مرسلہ : ناصرہ احمد، کینیڈا)