• 29 اپریل, 2024

سینیگال میں طوفان سے متاثرہ خاندانوں میں امداد

ماہ جون اور جولائی 2021ء میں متعدد مرتبہ ریجن تانبا کنڈا میں شدید آندھی اور طوفان آیا ۔ جس کی زد میں آکر نا صرف تانباکنڈا شہر میں متعد د گھروں اور جھونپڑیوں کی چھتیں اڑ گئیں بلکہ بد قسمتی سے ایک دیوار گرنے کی وجہ سے دو بچے جاں بحق بھی ہو گئے۔ اس ضمن میں ہیومینٹی فرسٹ سینیگال نے ہیومینٹی فرسٹ کینیڈا کے تعاون سے متاثرین میں گراں قدر امداد کی۔

مؤرخہ 3 اگست کو خاکسار نے حکومتی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کا پروگرام بنایا۔ جس میں زون کسانار کے 10 دیہاتوں کے 40 خاندانوں اور تانباکنڈا کے 7 دیہاتوں کے 13 خاندانوں میں مئیر تانباکنڈا کے ذریعہ امداد کی تقسیم کی۔ جس میں چاول، میکرونی، کوکنگ آئل، پانی کے استعمال کے برتن،صابن اور دیگر اشیائے خوردونوش وغیرہ شامل تھیں۔ اس طرح کل 55 خاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی۔

محترم ناصر احمد سدھو صاحب چیئر مین ہیومینیٹی فرسٹ سینیگال نے خود ریجن تانباکنڈا کا دورہ کر کے بعض جگہ حکومتی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امداد تقسیم کی اور متعدد گاؤں میں جا کر بھی افراد کی داد رسی کی ۔ اللہ تعالیٰ ان تمام متاثرین کی مدد فرمائے اور ہیومینیٹی فرسٹ کو اسی طرح بھرپور رنگ میں خدمت کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین۔

تفصیل امداد فی خاندان

  1. چاول (ایک عدد تھیلا 50 کلو)
  2. آئل (ایک گیلن 5لیٹر)
  3. میکرونی (5 کلو کا تھیلا)
  4. ٹب بالٹی وغیرہ (1عدد)
  5. صابن (ایک کارٹن)
  6. چند ضروری برتن اور بالٹیاں
  7. چھت پر ڈالنے کے لئے پلاسٹک شیٹ (1 عدد)

اس طرح 18 دیہاتوں کے 55خاندانوں میں مذکورہ بالا ضروری سامان خورد و نوش کی امدادی اشیاء سے احسن طریق پر حکومتی نمائندگان کی موجودگی میں یہ تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ

(رپورٹ: حافظ مصور احمد مزمل، نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن۔ سینیگال)

پچھلا پڑھیں

دجالیتی طلسم

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 اگست 2021