اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْجُوْعِ فَإِنَّهٗ بِئْسَ الضَّجِيْعُ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْخِيَانَةِ فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ۔
(سنن نسائی، كِتَابُ الْاِسْتِعَاذَةِ،اَلْاِسْتِعَاذَةُ مِنَ الْجُوْعِ حدیث: 5470)
ترجمہ: اے اللہ !میں بھوک سے تیری پناہ چاہتا ہوں کیونکہ یہ بدترین ساتھی ہے۔ اور خیانت سے بھی پناہ چاہتا ہوں کیونکہ یہ بد ترین خصلت ہے۔
یہ سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی خیانت اور فقر وفاقہ سے بچنے کی دعا ہے۔
حضرت ابوامامہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مومن میں جھوٹ اور خیانت کے سوا تمام بری عادتیں ہوسکتی ہیں۔
عَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرْبَعٌ مَّنْ كُنَّ فِيْهِ كَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ كَانَتْ فِيْهِ خَلَّةٌ مِّنْهُنَّ كَانَتْ فِيْهِ خَلَّةٌ مِّنْ نِّفَاقٍ حَتّٰى يَدَعَهَا: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ۔ غَيْرَ أَنَّ فِيْ حَدِيْثِ سُفْيَانَ: وَإِنْ كَانَتْ فِيْهِ خَصْلَةٌ مِّنْهُنَّ كَانَتْ فِيْهِ خَصْلَةٌ مِّنَ النِّفَاقِ۔
(صحیح مسلم، كِتَابُ الْإِيْمَانِ بَابُ بَيَانِ خِصَالِ الْمُنَافِقِ حدیث: 210)
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمرو ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
چار عادتیں ہیں جس میں وہ (چاروں) ہوں گی، وہ خالص منافق ہو گا اور جس کسی میں ان میں سے ایک عادت ہو گی تو اس میں نفاق کی ایک عادت ہو گی یہاں تک کہ اس سے باز آ جائے۔ (وہ چار یہ ہیں) جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب معاہدہ کرے تو توڑ ڈالے اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب جھگڑا کرے تو گالی دے۔
(مرسلہ:مریم رحمٰن)