• 27 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

باغبانی کا شوق کسے نہیں یا پھر کون ہے جو رنگا رنگ، خوش نما پھولوں کے پاس سے گذرے اور انکی بھینی بھینی خوشبو سے فرحت و تازگی سے ہمکنار نہ ہو اور آنکھوں کو ٹھنڈک اور دماغوں کو طراوت نصیب نہ ہو۔ اور دنیا و مافیھا کے غم و ہم کو بھول کر ان حسین و جمیل، خوش رنگ اور خوش شکل پھولوں کی رعنائی سے لطف اندوز نہ ہو۔ یہی حال دل کے موسم کا ہے، روحانیت کے موسم کا جسے قرآنِ کریم کی ارفع و اعلیٰ تعلیم کی خوبصو رتی سے باغ و بہار بنایا جاسکتا ہے، ذکر الہٰی سے دلوں کی ویران و بے آباد زمین کو آباد اور سرسبز و شاداب کیا جا سکتا ہے۔

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

احمدیت ایک شریں نغمہِ اسلام ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 ستمبر 2021