• 27 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔ اَللّٰهُمَّ اٰتِ نَفْسِيْ تَقْوَاهَا وَزَكِّهَآ أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَآ أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا۔ اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَّا يَخْشَعُ وَمِنْ نَّفْسٍ لَّا تَشْبَعُ وَعِلْمٍ لَّا يَنْفَعُ وَدَعْوَةٍ لَّا يُسْتَجَابُ لَهَا

(سنن نسائی، كِتَابُ الْاِسْتِعَاذَةِاَلْاِسْتِعَاذَةُ مِنَ الْعَجْزِحدیث: 5460)

ترجمہ : اے اللہ! میں نکمے پن، کاہلی، کنجوسی، بزدلی، شدید بڑھاپے اور عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اے اللہ !میرے نفس کو تقوٰی عطا فرما اور اس کو پاکیزہ فرما تو ہی بہترین پاکیزہ فرمانے والا ہے۔ تو ہی اس کا مدد گار اور مالک ہے۔ اے اللہ !میں تیری پناہ کا طلب گار ہوں اس دل سے جو تیرے سامنے خشوع نہ کرے، اس نفس سے جو سیر نہ ہو،اس علم سے جو مفید نہ ہو اور دعا سے جو قبول نہ ہو۔

یہ سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی حصول تقویٰ کی پیاری دعا ہے۔

حضرت زید بن ارقم نے فرمایا:
میں تمہیں وہی دعا سکھلاؤں گا جو رسول اللہﷺہمیں سکھایا کرتے تھے۔ چنانچہ آپ یہ دعا سکھاتے:

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔ اَللّٰهُمَّ اٰتِ نَفْسِيْ تَقْوَاهَا وَزَكِّهَآ أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَآ أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا۔ اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَّا يَخْشَعُ وَمِنْ نَّفْسٍ لَّا تَشْبَعُ وَعِلْمٍ لَّا يَنْفَعُ وَدَعْوَةٍ لَّا يُسْتَجَابُ لَهَا۔

حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا:
متقی بنو۔ سب سے بڑے عابد بن جاؤ گے۔ قناعت اختیار کرو سب سے زیادہ شکرگزار سمجھے جاؤ گے۔ لوگوں کے لئے وہی چاہو جو اپنے لئے چاہتے ہو، حقیقی مؤمن کہلاؤ گے۔ اچھے پڑوسی بنو سچے مسلمان کہلاؤ گے۔ کم ہنسو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔

(قشیریہ باب القناعۃ صفحہ8)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 ستمبر 2021