• 27 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

سنت سے محبت کا انعام

حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے! اگر تو یہ کر سکتا ہے کہ اس حال میں صبح وشام کرے کہ تیرے دل میں کسی کی بد خواہی (کینہ) نہ ہو تو ایسا ہی کر۔ پھر فرمایا کہ اے میرے بیٹے! یہ میری سنت ہے اور جو میری سنت سے محبت کرے گا وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔

(مشکوٰۃ)

اللہ تعالیٰ ہم سب کو رسول اللہﷺ کی سنت زندہ کرتے ہوئے اس پر عمل کی توفیق بخشے۔ آمین۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 ستمبر 2021