• 26 جولائی, 2025

آج کی دعا

فَنَسْئَلُ اللّٰہَ تَعَالیٰ خَیْرَھُمْ فِی الدُّنْیَاوَالْاٰخِرَۃِ اَللّٰھُمَّ اھْدِھِمْ بِرُوْحٍ مِّنْکَ وَاجْعَلْ لَّھُمْ حَظًّا کَثِیْرًا فِیْ دِیْنِکَ وَاَجْذِبْھُمْ بِحَوْلِکَ وَقُوَّتِکَ لِیُؤْمِنُوْا بِکِتَابِکَ وَرَسُوْلِکَ وَیَدْخُلُوْا فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ اَفْوَاجاً اٰمِیْنَ ثُمَّ اٰمِیْنَ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔

(مجموعہ اشتہارات جلد1 صفحہ25)

ترجمہ: ہم اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت میں ان کی بھلائی کے طلب گار ہیں۔ اے اللہ ان کو ہدایت دے اور روح القدس سے انکی تائید فرما۔ اور اپنے دین کا بہت زیادہ حصہ انکو عطا کر اور اپنی قوت وطاقت سے اپنی طرف ان کو کھینچ لے تاکہ وہ تیری کتا ب اور تیرے رسول پر ایمان لائیں اور اللہ کے دین میں فوج در فوج شامل ہوں۔ آمین ثم آمین۔ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی بنی نوع انسان کی ہد ایت کے لیے دعا ہے۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مسلسل بنی نوع انسان کے لئے دعا کی تحریک فرما رہے ہیں ۔آپ فرماتے ہیں:
’’بنی نوع انسان کے لیے دعا کریں کہ وہ اللہ تعالیٰ کو پہچاننے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچ سکیں۔ دنیا جس تباہی کی طرف جا رہی ہے اللہ تعالیٰ انہیں عقل دے کہ اس تباہی کے گڑھے میں گرنے سے بچ سکیں اور اللہ تعالیٰ کو پہچان لیں اور اپنی حالتوں کو بدلنے والے ہوں ورنہ ایک بہت بڑی تباہی منہ پھاڑے کھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی رحم فرمائے۔‘‘

(خطبہ عید الاضحی ٰسیّدنا امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 21؍ جولائی 2021ء)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

مقابلہ کوئز Current Affairs جامعۃ المبشرین گھانا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 ستمبر 2021