• 20 اپریل, 2024

مقابلہ کوئز Current Affairs جامعۃ المبشرین گھانا

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےمجلس علمی جامعۃ المبشرین گھانا کو دوران ماہ تعلیمی سال 2021ء کا مقابلہ کوئز Current Affairs مؤرخہ 11 جولائی بروز اتوار کروانے کی توفیق ملی۔ جامعہ کے ہال کو اور سٹیج کو بینرز سے سجایا گیا۔ طلباء کو مسابقت کی غرض کے لئے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، صداقت، امانت، دیانت اور شجاعت۔ ہر گروپ سے تین تین طلباء نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ گروپ کی بنیاد پر تھا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جو عزیزم طاہر نورالدین نے کی جو گھانا سے ہیں۔ سیکرٹری مجلس علمی عزیزم احمد کولیبالی نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔ اس مقابلہ کے منصفین مکرم حافظ لبیب عبداللہ صاحب استاذ جامعۃ المبشرین گھانا اور مکرم عبدالرحمٰن صاحب اکاؤنٹنٹ جامعۃ المبشرین گھانا تھے۔ دونوں کا تعلق گھانا سے ہے۔ اس مقابلہ میں شجاعت گروپ اول رہا۔ مکرم حافظ لبیب عبداللہ صاحب نے نتیجہ کا اعلان کیا اور اختتامی دعا کروائی۔

(رپورٹ فہیم احمد خادم۔نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن گھانا))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات