• 10 جولائی, 2025

درود پڑھنے کا طریق

حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ نےاحباب سےکہاکہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درو دبھیجو تو بہت اچھی طرح سے بھیجا کرو۔ تمہیں کیامعلوم کہ ہو سکتاہے وہ آنحضرت ﷺ کے حضور پیش کیا جاتاہو۔ راوی کہتاہے کہ سامعین نے ان سے کہا آپ ہمیں اس کا طریقہ بتائیں۔ انہوں نے کہا یوں کہا کرو۔ اے اللہ ! اپنی جناب سے درود بھیج، رحمت اور برکات نازل فرما، سیدالمرسلین اور متقیوں کے ا مام اور خاتم النبیین، محمد اپنے بندے اور اپنے رسول پر جو ہرنیکی کے میدان کے پیشوا اور ہر نیکی کی طرف لے جانے والے ہیں اور رسول رحمت ہیں۔ اے اللہ !تو حضرت محمد ﷺکو ایسے مقام پر فائز فرما جس پر پہلے اور پچھلے سب رشک کریں۔ (پھر اس کے بعد مسنون درود پڑھا)

(سنن ابن ماجہ، کتا ب اقامۃ الصلوٰۃ والسنۃ فیھاباب الصلوٰۃ علی النبیﷺ)

پچھلا پڑھیں

احکام خداوندی (قسط نمبر10)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 ستمبر 2021