• 23 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ

(سنن ابی داؤد، كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِبَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا خَافَ قَوْمًا حدیث:1537)

ترجمہ: اے اللہ! ہم تجھے ان کے سینوں کے مقابل پر رکھتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔

یہ ہمارے سید ومولیٰ پیارے آقا فخرالانبیاء، خاتم الانبیاء، حضرت محمد مصطفیﷺ کی دشمن قوم سے خوف کے وقت کی دعا ہے۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے متعدد بار اس دعا کی طرف توجہ دلائی ہے آپ ایَّدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض دعائیں ہیں۔ حضرت ابو بردہ بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ میرے والد نے مجھے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم کی طرف سے خوف محسوس کرتے تھے تو ان الفاظ میں دعا کرتے تھے کہ

اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ

(سنن ابی داؤد، کتاب الوتر باب ما یقول الرجل اذا خاف قوما)

کہ اے اللہ! ہم تجھے ان کے سینوں کے مقابل پر رکھتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔ یعنی ہم ان کے شر سے تیری حفاظت میں آتے ہیں۔ ثبات قدم کے لئے، دین پر مضبوطی سے قائم رہنے کیلئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا سکھائی۔

(خطبہ جمعہ 13؍ اکتوبر 2006ء بحوالہ خطبات مسرور جلد4 صفحہ520۔521)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

مقابلہ نظم بزبان اردو جامعۃ المبشرین گھانا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اکتوبر 2021