• 10 جولائی, 2025

مجلس کا حق

عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلَ رَجُلٌ إِلٰى رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ قَاعِدٌ فَتَزَحْزَحَ لَهٗ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ ! إِنَّ فِي الْمَكَانِ سَعَةً فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ’’إِنَّ لِلْمُسْلِمِ لَحَقًّا إِذَا رَاٰهُ أَخُوْهُ أَنْ يَّتَزَحْزَحَ لَهٗ‘‘

(مشكاة المصابیح، کتاب الادب باب القيام الفصل الثالث)

حضرت واثلہ بن خطابؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص حاضر ہوا۔ رسول اللہؓ اسے جگہ دینے کے لئے اپنی جگہ سے کچھ ہٹ گئے۔ وہ شخص کہنے لگا یار سول اللهؐ ! جگہ بہت ہے (آپ کیوں تکلیف فرماتے ہیں)۔ اس پر نبی ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان کا حق ہے کہ جب اس کابھائی اسےدیکھےتواس کے لئے سمٹ کر بیٹھے (اور اسے جگہ دے)۔

پچھلا پڑھیں

قرآن کریم نصائح سے لبریز ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اکتوبر 2021