• 29 اپریل, 2024

جماعت نے اخلاص اور محبت میں بڑی نمایاں ترقی کی ہے

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:
’’ہم دیکھتے ہیں کہ اس جماعت نے اخلاص اور محبت میں بڑی نمایاں ترقی کی ہے۔ بعض اوقات جماعت کا اخلاص، محبت اورجوشِ ایمان دیکھ کر خود ہمیں تعجب اور حیرت ہوتی ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد5 صفحہ605 ایڈیشن1988ء)

’’غور سے دیکھا جاوے توجو کچھ ترقی اور تبدیلی ہماری جماعت میں پائی جاتی ہے۔ وہ زمانہ بھر میں اس وقت کسی دوسرے میں نہیں ہے۔ …… ان لوگوں کی تبدیلی تو حیرت میں ڈالتی ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد5 صفحہ536 ایڈیشن1988ء)

’’جوبیعت اور ایمان کا دعویٰ کرتا اس کو ٹٹولنا چاہئے کہ کیا میں چھلکا ہی ہوں یا مغز؟ جب تک مغز پیدا نہ ہو ایمان، محبت، اطاعت، بیعت، اعتقاد، مریدی، اسلام کا مدّعی سچا مدّعی نہیں ہے۔ یاد رکھو کہ یہ سچی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور مغز کے سوا چھلکے کی کچھ بھی قیمت نہیں۔ خوب یاد رکھو کہ معلوم نہیں موت کس وقت آجاوے۔ لیکن یہ یقینی امر ہے کہ موت ضرور ہے۔ پس نرے دعویٰ پر ہرگز کفایت نہ کرو اور خوش نہ ہو جاؤ۔ وہ ہرگز ہرگز فائدہ رساں چیز نہیں۔ جب تک انسان اپنے آپ پر بہت موتیں واردنہ کرے اور بہت سی تبدیلیوں اور انقلابات میں سے ہو کر نہ نکلے وہ انسانیت کے اصل مقصد کو نہیں پا سکتا۔‘‘

(ملفوظات جلد2 صفحہ167۔ ایڈیشن 1984ء مطبوعہ انگلستان)

پچھلا پڑھیں

رپورٹ معائنہ جلسہ سالانہ جرمنی 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ