• 28 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَسْأَلُكَ بِحَقِّ السَّآئِلِيْنَ عَلَيْكَ وَأَسْأَلُكَ بِحَقِّ مَمْشَايَ هٰذَا فَإِنِّيْ لَمْ أَخْرُجْ أَشَرًا وَّلَا بَطَرًا وَّلَا رِيَآءً وَّلَا سُمْعَةً وَّخَرَجْتُ اتِّقَآءَ سُخْطِكَ وَابْتِغَآءَ مَرْضَاتِكَ فَأَسْأَلُكَ أَنْ تُعِيْذَنِيْ مِنَ النَّارِ وَأَنْ تَغْفِرَ لِيْ ذُنُوْبِيْ إِنَّهٗ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّآ أَنْتَ۔

(سنن ابن ماجہ، كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ بَابُ الْمَشْيِ إِلَى الصَّلَاةِ حدیث: 778)

ترجمہ : اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، مانگنے والوں کے تجھ پر حق کی وجہ سے اور میں (نماز کے لئے) اپنے اس چلنے کے وسیلہ سے تجھ سے سوال کرتا ہوں، میں نہ فخر کرتے ہوئے نکلا ہوں، نہ اتراتے ہوئے، نہ ریاکاری کے لئے، نہ شہرت کے لئے،میں تو تیری ناراضی سے بچنے کے لئے، اور تیری رضا کے حصول کے لئے نکلا ہوں، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے جہنم سے پناہ دے دے، اور میرے گناہ معاف فرما دے، تیرے سوا گناہوں کو یقیناً کوئی نہیں بخش سکتا۔‘‘

یہ سید ومولیٰ، خاتم النبیین، پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی گھر سے نماز کے لئے نکلتے وقت کی دعا ہے۔

حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص نماز کے لئے گھر سے نکلا اور یہ دعا پڑھی (مندرجہ بالا دعا) اللہ تعالیٰ اپنے چہرہٴ مبارک سے اس کی طرف توجہ فرماتا ہے اور ستر ہزار فرشتے اس کے حق میں بخشش کی دعا کرتے ہیں۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

خطباتِ امام کوئز جامعۃ المبشرین گھانا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اکتوبر 2021