• 26 اپریل, 2024

خطباتِ امام کوئز جامعۃ المبشرین گھانا

مؤرخہ 17 اگست بروز منگل جامعۃ المبشرین میں طلباء کے مابین کوئز خطباتِ امام منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں حضور انور اید ہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے پانچ خطباتِ جمعہ بطور نصاب پرنٹ کرکے چاروں علمی گروپس کو دئیے گئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت ِ قرآن ِ کریم سے ہوا جو عزیزم احمد کولیبالی نے کی۔ مقابلہ کے موڈریٹر جامعہ کے استاذ مکرم رضوان کوثر صاحب تھے۔اس مقابلہ میں امانت، شجاعت، دیانت اور صداقت گروپس میں سے تین تین طلباء پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ کے تین راؤنڈز ہوئے۔ ہر راؤنڈ میں ہر ٹیم سے دو دو سوال پوچھے گئے۔اس مقابلہ میں بالترتیب یہ پوزیشنز رہیں۔ صداقت، دیانت، شجاعت اور امانت۔اول آنے والی ٹیم صداقت کے طلباء کے نام ہیں: صادق ڈونکور، عبد التواب اور فردوس اسیمانی۔دوم آنے والی ٹیم دیانت کے نام ہیں آدم عبد النافع، ابوبکر شریف اور آدم اسماعیل۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ٰ اس طرح کے مقابلہ جات کا انعقاد مبارک کرے اور ان طلباء میں خلافت سے اٹوٹ محبت عطاء فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن لندن (گھانا))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات