• 29 اپریل, 2024

عدالت میں قرآن مجید کی قدر دانی

حاصل ِمطالعہ

عدالت میں قرآن مجید کی قدر دانی
آیت کا حوالہ دے کر آروشی قتل میں جج کا فیصلہ

نئی دہلی 28نومبر (صحافت بیورو ) آروشی ،ہیم راج قتل معاملہ کا تاریخی فیصلہ حقائق اور شواہد کی بنیاد پر گزشتہ دنوں سنایا گیا ۔پانچ سال اور چھ ماہ سے چل رہے اس قتل کے مقدمہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے منگل کو فیصلہ سنا دیا ۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیام لال نے 26نکات پر مبنی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ والدین ایک عجوبہ ہیں جن کے ذمہ بچوں کی دیکھ ریکھ اور پرورش کی ذمہ داری تھی وہ خود ہی قاتل بن گئے ۔ معزز جج نے کہا کہ حالات شواہد اور واقعات سے بغیر کسی انتباہ کے ظاہر ہوجاتا ہے کہ تلوار جوڑے نے اپنی بیٹی آورشی اور نوکر ہیم راج کو جان سے مار دیا۔ جج نے مزید کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ ہے جس میں والدین ،جو بچوں کے سرپرست ہوتے ہیں وہی قاتل بن گئے۔ جج نے کہا والدین بچوں کے بہترین محافظ ہوتے ہیں اور یہ انسانی فطرت کا تقاضا ہے لیکن انسانی تاریخ میں یہ عجوبہ ہے جہاں والداور والدہ اپنی اولاد کے خود ہی قاتل بن گئے۔

جج کے فیصلے میں جو بات سب سے اہم تھی وہ قرآن مجید کی آیت کا حوالہ تھا ۔جج نے کہا کہ والدین (تلوار جوڑا) نے سر زمین پر سفاکی کی حد کو پار کیا اور اس حکم کی حکم عدولی کی ہے جس میں کہا گیا ہے تم کسی انسانی جان کو مت مارو اور قرآن پاک میں صریحاً حکم ہے ۔ خدا کی دی ہوئی زندگی مت چھینو۔ خدا نے اسے قابل احترام بنایا ہے۔

(روز نامہ صحافت دہلی جمعہ 29نومبر 2013ء)

(مرسلہ : محمد عمر تیماپوری ۔ کوآرڈینیٹر علی گڑھ مسلم یوینورسٹی ۔انڈیا)

پچھلا پڑھیں

پہلا اردوکیمپ، سال 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 اکتوبر 2021