• 28 اپریل, 2024

ایک اندوہناک حادثہ میں وفات

مکرم ڈاکٹر مرزا نبیر احمد (ہارٹ اسپیشلسٹ) ابن مکرم کرنل (ر) نصیر احمد امریکہ میں ایک کار حادثہ میں وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کی اہلیہ محترمہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔مکرم ڈاکٹر صاحب موصوف 35برس کے تھے ۔آپ ملواکی وسکانسن، امریکہ کے قائد مجلس خدام الاحمدیہ تھے اور نہایت مخلص اور مالی و وقت کی قربانی کرنے والے تھے ۔آپ ڈپٹی میاں شریف احمد مرحوم کے پوتے تھے ۔

مرحوم موصی تھے اور مجلس خدام الاحمدیہ میں مختلف پوزیشنز میں لوکل، ریجنل اور نیشنل سطح پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔آپ کی بیگم نے ابھی حال ہی میں جاپان سے اپنے میاں کو فالو کیا تھا اور کوئی اولاد نہ تھی۔ آپ نے اپنے پیچھے اپنی زخمی اہلیہ کے علاوہ والدین ،دو بھائی اور ایک بہن یاد گار چھوڑے ہیں۔ مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی درخواست ہے ۔نیز قارئین دعا کریں اللہ تعالیٰ اہلیہ محترمہ کو جلد کامل صحت عطا کرے آمین ۔

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ