وقت کو اچھے طریق پر Manage کرنا
یکم اکتوبر 2021ء کی ورچوئل ملاقات میں ایک نائیجیرین طالبہ نے سوال کیا کہ حضور مصروف ترین ہونے کے باوجود اپنے وقت کو بہت اچھے طریق پر manage کیسےکرتے ہیں۔ کیا حضور اس سلسلے میں ہماری رہنمائی کر سکتے ہیں؟
اس پر حضور انور نے فرمایا: صبح جلدی اُٹھیں۔ اگر بہت ضروری ہو کہ آپ کو رات دیر تک جاگنا پڑے۔ (تو الگ بات) ورنہ آپ کو جتنی جلدی ممکن ہو اتنی جلدی سونا چاہیے۔ آپ اچھی طرح جانتی ہیں کہ جلدی سونا اور جلدی جاگنا ایک انسان کو صحت مند اورعقلمند بناتا ہے۔ اور پھر آپ کو خد اتعالیٰ سے دعا بھی مانگنی چاہیے ۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے تئیں organize اور بااصول زندگی بنانے میں آپکی مدد فرمائے۔ اس کے علاوہ بطور طالب علم آپ کو کم از کم چھ گھنٹے کی نیند پوری کرنی چاہیے اور باقی وقت اسٹڈی اور دوسری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا چاہیے۔ آپ کو معلوم نہیں کہ آپ نے دن میں کیا کیا؟ اس کے لیے صبح اُٹھنے سے لے کر جو کچھ بھی آپ نے کیا اس کو لکھیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ چھ بجے اُٹھی ہیں۔ مجھے معلوم نہیں کہ چھ بجے نماز کا وقت ہے یا نہیں۔ بہرحال فجر کی نماز کے وقت۔ آپ لکھیں کہ آپ اِس وقت اُٹھیں اور پھر نماز فجر ادا کی۔ اس کے بعد قرآن کریم کی کچھ آیات یا کچھ حصہ کی تلاوت کی۔ پھر اس کے بعد یہ کام کیا اور پھر ناشتہ کیا اور یونیورسٹی کے لیے تیاری کی۔اس کے بعد میں یونیورسٹی گئی اور راستے میں مجھے ایک گھنٹہ لگا۔ اگر آپ یونیورسٹی میں رہ رہی ہیں تو یہ الگ بات ہے۔ اور پھر یہ کہ میں نے یونیورسٹی میں اس وقت سے لیکر اس وقت تک پڑھائی کی۔ اس کے بعد میں گھر واپس آئی اور اپنے سبق کو دوہرایا۔ اور نمازیں ادا کی۔ اور فلاں فلاں کام کیا۔ ہر کام جو آپ نے کیا اس کو لکھیں۔ اس طرح آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ کا روزانہ کا معمول (routine) یہ ہے۔ آپ نے اپنا زیادہ تر وقت اچھے کاموں میں یا productive work میں گزارا۔ اور اتنا وقت آپ نے فلمیں دیکھنے یا سوشل میڈیا وغیرہ پر ضائع کیا ہے۔ اس طرح آپ کو معلوم ہو گا کہ وہ کون کون سی اچھی چیزیں ہیں جو آپ نے کی ہیں؟ اور کون کون سی غیر ضروری چیزیں ہیں جو آپ نے کیں اور جو آپ کی روزانہ routine کے لیے ضروری نہ تھیں۔ اس طرح آپ ان کو manage کر سکتی ہیں۔پس ایک ہفتہ تک آپ صبح سے شام تک اپنے پلان کو لکھیں۔ اس سے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ کون کون سی چیزیں ہیں جو productive ہیں اور کون کون سی چیزیں ہیں جو non productive ہیں۔ اس طرح سے آپ کو پتا چل جائے گا اور پھر بعد میں آپ اپنا وقت manage کر نے کی کوشش کر سکتی ہیں۔
(مرسلہ: عامر محمود ملک۔ شیفیلڈ، برطانیہ)