طلب خىر کى دعا
اللہ تعالىٰ سے ہمىشہ ہمىں خىر ہى خىر ملتى رہے
رَبِّ اِنِّىۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَىَّ مِنۡ خَىۡرٍ فَقِىۡرٌ ﴿۲۵﴾
(القصص: 25)
ترجمہ: اے مىرے ربّ! ىقىناً مىں ہر اچھى چىز کے لئے، جو تُو مىرى طرف نازل کرے، اىک فقىر ہوں۔
ىہ حضرت موسىٰ ؑ علىہ اسلام کى قرآن ِ کرىم مىں مذکور طلبِ خىر کى بہت پىارى دعا ہے۔
حضرت موسىٰؑ علىہ اسلام نے قتل کئے جانے سے بچنے کے لئے خدائى حکم کے تحت اپنى قوم سے ہجرت کى۔پردىس مىں ان کے لئے کوئى انتظام نہ تھا ۔ اىک جگہ پر انہوں نے دو نىک لڑکىوں کے لئے انکے موىشىوں کو پانى پلاىا اور مندرجہ بالا دعا کى۔ خدا تعالىٰ نے آپؑ کى دعا کو شرفِ قبولىت بخشا۔ان دو مىں سے اىک لڑکى سے آپؑ کى شادى ہوگئى اور آپؑ کو رہائش بھى مىسر آگئى۔
ہمارے پىارے امام سىدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز نے متعدد بار اس دعا کى طرف جماعت کو توجہ دلائى ہے۔آپ اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز (اَللّٰھُمَّ اَىِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَکُنْ مَعَہٗ حَىْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِىْزًا) فرماتے ہىں
پھر قرآن کرىم مىں اللہ تعالىٰ نے مثلاً اىک دعا جو حضرت موسىٰ ؑ کى ہے رَبِّ اِنِّىۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَىَّ مِنۡ خَىۡرٍ فَقِىۡرٌ (القصص: 25) کہ اے مىرے ربّ! مَىں تىرى ہر چىز، ہر خىر جو تومجھے دے مَىں اس کا محتاج ہوں۔ ىہ دعا مانگنى چاہئے کہ اللہ تعالىٰ سے ہمىشہ ہمىں خىر ہى خىر ملتى رہے۔
(خطبہ جمعہ 5دسمبر 2008)
(مرسلہ: مرىم رحمٰن)