• 28 اپریل, 2024

الفضل کی محبت پیدا کرنے کا کریڈٹ

الفضل کی محبت پیدا کرنے کا کریڈٹ
ایڈیٹر کے نام ایک خط پر تبصرہ

روز نامہ الفضل آن لائن کى اىک مستقل قارىہ اور جماعت احمدىہ کى معروف اور منجھى ہوئى انشاء پرداز و مضمون نگار، ادىب  اور شاعرہ نے کىنىڈا سے خاکسار کے نام اىک تفصىلى خط (جو نجى نوعىت کا بھى ہے) مىں لکھا ہے کہ ’’جس طرح سے آپ نے دنىابھر کے احمدىوں کے دلوں مىں روزنامہ  الفضل کى محبت پىدا کى ہے ۔اورخدا تعالىٰ کے فضل سے  روز بروز وہ محبت بڑھتى اور توانا ہوتى ہوئى دکھائى دىتى ہے وہ آپ کى طرف سے اىک صدقہ جارىہ ہے ۔‘‘

الفضل کى ترقى اور خلافت کا دست و بازو ہونے کے حوالے سے اس طرح کے کئى  تبصرے دوسرى جگہوں سے بھى موصول ہو رہے ہىں ۔مجھے اپنے قارئىن کے تعرىف و توصىف پر مبنى ان الفاظ سے قطعى طور پر اتفاق نہىں ہوتا ۔دلوں کا معاملہ اور ان کا کنٹرول اس خدائے عزو جل کے ہاتھ مىں ہے جس کى صفات مىں سے اىک صفت ’’مقلب القلوب‘‘ بھى ہے  جو دلوں کى پاتال تک نہ صرف نگاہ رکھتا ہے بلکہ دلوں کے احوال اور ان مىں موجود کىفىات کے مطابق خدا  تعالىٰ انسانى قلب و ذہن مىں تبدىلى لاتا رہتا ہے ۔

ہاں اس کے پىچھے اسلام اور احمدىت کى خاطر اخلاص اور  تڑپ رکھنے والے وہ غىر معمولى اہمىت کے حامل  وجود ہوتے ہىں جو راتوں کو جاگ کر الفضل کى ترقى و تروىج کے لئے دعائىں اور معاونت کرتے ہىں۔ان مىں سب سے اول  مبارک وجود ہمارے امام عالى جناب  پىارے آقا حضرت مرزا مسرور احمد خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز ہىں جن کى دعاؤں اور خصوصى توجہ سے جماعت کو ىہ بہارىں دىکھنى نصىب ہوئىں کہ جس اخبار کى پاکستان مىں پرنٹنگ کى  اشاعت مخالفىن کو 9,8ہزار کى تعداد مىں بھى نہ بھاتى تھى اور اتنى دکھتى تھى کہ اسے مختلف حىلوں ، بہانوں سے بند کر کے چىن کا سانس لىتے۔ آج اللہ تعالىٰ کے فضل و احسان اور  اس عظىم رہنما  آقا اىدہ اللہ تعالىٰ کى رہنمائى مىں روزنامہ  الفضل اپنے اىک صدى سے زائد عرصہ کے تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے آن لائن کى دنىا مىں روز بروز ترقى کى منازل طے کرتا چلا جارہاہے اور اوپر بىان کى گئى تعداد سے 20گناسے کہىں زىادہ اس روحانى جرىدہ کے قارئىن کى تعداد ہے۔ 

ہاں ہاں اس عظىم رہنما کى سرکردگى مىں جن کى والدہ ماجدہ حضرت صاحبزادى سىدہ ناصرہ بىگم کا  اس اخبار کے آغاز پر قىمتى زىور قربان کردىا گىا تھا، اور آپ صغر سنى مىں ہى الفضل کى آبىارى اور مضبوط بنىادوں کے لئے مالى قربانى کرنے والى ان مبارک ہستىوں کى فہرست مىں شامل ہوگئىں، جنہوں نے اس روحانى نہر کو پانى سے بھرنے اور  آگے بڑھانے مىں کلىدى کردار ادا فرماىا ۔ فجزاھا اللّٰہ تعالىٰ خىراً فى الاخرۃ ۔

دوسرے نمبر پر اس کا کرىڈٹ پاکستان کے ان مظلوم و معصوم احمدىوں کى دعاؤں اور قربانىوں کو جاتا ہے جن کے منہ سے جماعت کے شدىد ترىن معاندىن نے روحانى نوالہ چھىنا اور اس اخبار کى اشاعت پر پابندىاں لگائىں تاکہ لوگ روحانى لحاظ سے بھوکے مر جائىں ۔اللہ کے دربار مىں اىسا ہر گز نہىں  ہوسکتا۔ اسى پاک ذات کے فضل و رحم سے الفضل اىک اىسى نہر ہے جو روحانى پىاسوں کو سىراب کرتى  چلى آرہى ہے ،سىراب کرتى جارہى ہے، اور ان شاء اللہ تا قىامت جب  تک جماعت احمدىہ قائم ہے اور پىشگوئىوں کے مطابق ان شاء اللہ تا قىامت قائم و دائم رہے گى۔تب تک ىہ روحانى نہر لوگوں کے لئے سىرابى کا باعث بنتى رہے گى ۔ان شاء اللّٰہ ۔

کىا کسى کے منہ سے نوالہ چھىننے سے خدا اپنى مخلوق (جو اس کو بہت پىارى ہے) کو بھوکا مار دىتا ہے؟  ہرگز نہىں ۔ ہر گز نہىں ۔اللہ تعالىٰ تو روزانہ مادى طىور ،چرنداور پرندکے لئے غذا کے سامان پىدا فرماتا ہے ، ىہاں تک کہ پتھر مىں موجود کىڑوں کو بھى زندہ رکھنے کے سامان کرتا ہے، پھر روحانى طىور کو کىوں کران کى  غذا کى فراہمى روکے  گا ؟مخالفىن  نے پاکستان مىں اىک در بند کىا اور اپنى بدترىن  کوششوں سے زمىنى اشاعت کو بزعم خود بند کرنے کى کوشش کى ۔اللہ تعالىٰ نے ان زمىنى رسائى  رکھنے والوں کے چنگل سے جماعت احمدىہ کے پىارے اور چہىتے آرگن الفضل کو نکال کر آسمانى  وسىع و عرىض حدود مىں داخل کردىا جہاں ان نام نہاد لوگوں کى رسائى نہىں ہوسکتى۔اور اب روزانہ ہر صبح آسمان سے روحانى ،اخلاقى اور علمى مائدہ  پر مشتمل روزنامہ الفضل آن لائن کى صورت مىں آکر لاکھوں پىاسوں کى سىرابى کا موجب بن رہا ہے ۔

اس جگہ خاکسار کو حضرت خلىفۃ المسىح الرابع رحمہ اللہ کى اىک معروف اور بلىغ نکات کى حامل نظم کا اىک شعر ىاد آرہا ہے۔ حضور ؒ فرماتے ہىں

؎خوں شہىدانِ امت کا اے کم نظر
 رائىگاں کب گىا تھا کہ اب جائے گا

 الفضل بھى اب اگر اىک جگہ سے بند ہوا ہے تو دوسرى طرف نئى شان و شوکت سے زندہ ہوا ہے اور مندرجہ بالاشعر کى روشنى مىں اللہ تعالىٰ نے اس کو بند کئے جانے کے باوجود رائىگاں نہىں جانے دىا ۔ اللہ تعالىٰ نے اسے اىسا زندہ و تابندہ فرمادىا  ہے کہ دنىا بھر کے احمدى گھرانوں مىں الفضل آن لائن کى محبت کے چرچے  ہورہے ہىں اور روحانى دنىا کے احمدى طىور اسے پڑھ کر جہاں اپنى علمى پىاس بجھاتےجارہے ہىں وہاں اس روحانى مائدہ تىار کرنے والوں کے لئے  اور الفضل کى ترقى، پھلنے ،پھولنے اور پھىلنے کے لئے دعائىں کرتے نظر آرہے ہىں ۔

دلوں مىں الفضل کى محبت پىدا کرنے کا تىسرے نمبر پرکرىڈٹ خود قارئىن کوبھى جاتا ہے۔ الفضل تو اپنے اپنے ملکوں کے مطابق ہر صبح نقارہ بجاتا ہوا داخل ہوتا ہے تو قارئىن اپنى پسند کے مطابق آىت ، حدىث ، ارشادات حضرت مسىح موعود ؑ۔فرمودات حضرت خلىفۃ المسىح اىدہ اللہ تعالىٰ، مضامىن ،آج کى دعا ،چھوٹى مگر سبق آموز بات اور ادارىوں کو اپنے عزىزوں دوستوں کو سىنکڑوں کى تعداد  مىں بھجواتے ہىں ۔اپنے موبائل فون کے اسٹىٹس پر لگاتے ،ٹوئىٹر ،فىس بک اور انسٹاگرام پر لگا کر اس اخبار کو عام کرنے اور اس کا پرچار کرنے مىں حصہ ڈال رہے ہوتے ہىں ۔

مجھے تو  اس وقت بہت تعجب ہوتا ہے جب دنىا کے بعض حصوں مىں جىسے شمالى و جنوبى امرىکہ ،اٹلانٹا، کىنىڈا اور آسٹرىلىا وغىرہ سے احمدى احباب و خواتىن الفضل کے بعض حصے Share کرتے ہىں جو ابھى الفضل کے ہىڈ آفس ىعنى برطانىہ مىں لانچ  نہىں ہوا ہوتا ۔کىونکہ ىہ رىاستىں برطانىہ سے قرىباً چھ گھنٹے آگے ہىں اور وہ اس بات پر فخر کرتے ہىں کہ ہم نے اپنے پىارے اخبارکو آپ سے پہلے پڑھ لىا ہے ۔تو قرآنى حکم مسابقت الى الخىر اس مىں بھى جب نظر آتى ہے تو ان سب کے لئے دعائىں نکلتى ہىں ۔

پھر اس اخبار کى محبت پىدا کرنے کا چوتھے نمبر پرکرىڈٹ دنىا بھر کے روحانى بھوکے پىاسوں کے لئے اس مائدہ کو تىار کرنے والے الفضل آن لائن کے انتظامى بورڈ ممبران اور دنىا بھر مىں پھىلے مضامىن اىڈٹ، کمپوزنگ اور پروف رىڈنگ کرنے والوں نىز متعدد ممالک مىں پھىلے نمائندگان کو جاتا ہے جو رات دن اس کى تروىج کے لئے مساعى کرتے رہتے ہىں۔بعض ان مىں سے گمنام رہ کراللہ تعالىٰ کى رضا حاصل کرنے کى خواہش کے لئے  خدمت مىں مگن ہىں ۔فجزاہم اللہ تعالى خىرًا کثىراً۔ آمىن

اللہ تعالىٰ نے آج الفضل کو دنىا بھر مىں عام کرنے اور اس کى محبت دلوں مىں پىدا کرنے کے جو سامان مہىا فرمائے ہىں ہم تمام اس کے حصے دار ہىں ،پس ضرورت اس امر کى ہے کہ اب جب اللہ تعالىٰ کے فضل کى ہوائىں عام ہوگئى ہىں ،اس کے فضل کى صدائىں جب تمام دنىا مىں سنائى دے رہى ہىں  اور اس کے فضل کى ردائىں اپنے اندر سمونے کے لئے تمام دنىا مىں پھىلا دى گئى ہىں تو ہم سب کو اس اپنےہر دلعزىز  اخبار، حضرت مصلح موعود رضى اللہ عنہ کى الفضل کے لئے  دعاؤں کى قبولىت کا اعجازاورجماعتى آرگن الفضل کو اپنے سىنوں مىں  اتارنے کے لئے پہلے سے بڑھ کر کوشش کرنى چاہئے ۔اپنے عزىزوں ،رشتہ داروں اور دوستوں کو اس مائدہ کا حصہ دار بنانا چاہئے تو اس کى درج ذىل وىب سائٹ اور دىگر Linksسےاپنے رشتہ داروں، عزىزو اقارب اور دوستوں کو  آگاہ کرىں ۔اللہ تعالىٰ آپ کے ساتھ ہو اور پہلے سے بڑھ کر الفضل آن لائن سے محبت کرنے کى توفىق سے نوازے آمىن ۔

www.alfazlonline.org

info@alfazlonline.org

Tel:Office

+44 79 5161 4020

editor@alfazlonline.org

Tel:Editor

+44 7376 159966

•اىپ اىنڈرائىڈ فون

https://play.google.com/store/apps/details?id=org.alfazlonline.alfazlonline&hl=en_GB&gl=US

•اىپ Apple فون

https://apps.apple.com/gb/app/alfazl-online/id1500041209

•انسٹاگرام

https://www.instagram.com/alfazlonline/?hl=en

•ٹوىٹر

https://twitter.com/alfazlonline?lang=en

  (ابو سعىد)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 05؍نومبر 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 نومبر 2021