• 20 جولائی, 2025

خلفائے احمدیت کی تحریکات (قسط 7)

خلفائے احمدیت کی تحریکات
ہر نومبائعہ کوفاتحہ یاد کرنی چاہیئے
قسط 7

اما م جماعت احمدیہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 3؍جنوری 2021ء کو 25 نومبائعات لجنہ اماء اللہ جرمنی کو شرف ملاقات بخشا جو حال ہی میں جماعت احمدیہ مسلمہ جماعت میں داخل ہوئی تھیں۔

حضورِ انور نے چند نو مبائعات سے استفسارفرمایا کہ کیا وہ سختیاں اور اپنے خاندان اور عوام الناس کی طرف سے ہونے والی مذہبی مخالفت کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں؟

جملہ نومبائعات نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ایمان کی حفاظت کی خاطر ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہیں اور حضورِ انور کی دعاؤں کی طلب گار ہیں تاکہ وہ اپنا روحانی ترقی کا سفر جاری رکھ سکیں۔

حضور انور نے فرمایا: ہر نو مبائعہ کو سورۃ الفاتحہ یاد کرنی چاہیے۔

جس پر ایک نو مبائعہ نے بتایا کہ انہیں یاد ہے جس پر حضور انور نے خوشنودی کا اظہار فرمایا۔

(الفضل انٹرنیشنل 05 اکتوبر 2021ء)

(ذیشان محمود۔مبلغ سلسلہ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

فضل عمر تربیتی کلاس مالی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 نومبر 2021