حضرت اقدس مسىح موعود ومہدى معہودؑ کا مستقل طرىق دعا
حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسىح موعود ومہدى معہودؑ بانى سلسلہ احمدىہ فرماتے ہىں:
مَىں التزاماً چند دعائىں ہر روز مانگا کرتا ہوں۔
(1) اول اپنے نفس کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ خداوند کرىم مجھ سے وہ کام لے جس سے اس کى عزت وجلال ظاہر ہو اور اپنى رضا کى پورى توفىق عطا کرے۔
(2) پھر اپنے گھر کے لوگوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ ان سے قرۃ العىن عطا ہو۔ اور اللہ تعالىٰ کى مرضىات کى راہ پر چلىں (ىعنى آنکھوں کى ٹھنڈک بنىں اور اللہ تعالىٰ کى رضا کے مطابق چلنے والے ہوں)۔
(3) پھر مَىں اپنے بچوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ ىہ سب دىن کے خدام بنىں۔
(4) پھر مىں اپنے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام۔
(5) اور پھر ان سب کے لئے جو اس سلسلے سے وابستہ ہىں خواہ ہم انہىں جانتے ہىں ىا نہىں جانتے۔
(ملفوظات جلد اول صفحہ309 الحکم 17جنورى 1900ء، اىڈىشن1988ء)
آپؑ کو اپنى جماعت کا کس قدر درد تھا۔ اس کا اندازہ اس ارشاد سے لگائىں۔ آپؑ فرماتے ہىں:
جو خط آتا ہے مىں اسے پڑھ کر اس وقت تک ہاتھ سے نہىں دىتا جب تک دعا نہ کرلوں کہ شائد موقع ملے ىا ىاد نہ رہے۔
(ملفوظات جلد10 صفحہ122، اىڈىشن1984ء)
(مرسلہ: مرىم رحمٰن)