• 28 اپریل, 2024

سالانہ اجتماع 2021ء مجلس انصار اللہ نیدرلینڈ (ہالینڈ)

nederlands

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ نیدرلینڈ کا 33واں ایک روزہ سالانہ اجتماع مورخہ 3۔اکتوبر بروز اتوار بمقام بیت النورننسپیٹ میں بخیر و خوبی منعقدہُوا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر اجتماع کی تاریخ میں کئی دفعہ تبدیلی کرنی پڑی۔ آخر میں 3 اکتوبر کی تاریخ کو اجتماع کے لئے موزوں سمجھا گیا۔

اجتماع کی کامیابی و با برکت ہونے اور حصول ِ اغراض ومقاصد کے لئے حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی خدمت اقدس میں ایک روزہ اجتماع کی منظوری و دعا کی درخواست کی گئی۔جو کہ حضور انور نے از راہ شفقت قبول فرمائی اور اس طرح پیارے حضور اقدس کی شفقت بھری دعائیں ہر لمحہ ہمارے شامل حال رہیں۔

امسال اجتماع کا موضوع ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام‘‘ تھا۔ اس حوالے سےتلاوتوں، نظموں، تقاریر، بینرز کو ترتیب دیا گیا تھا۔ پروگراموں کے ڈچ زبان میں ترجمہ کا براہ را ست انتظام کیا گیا تھا۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری و دعا کے بعد اور محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ نیدرلینڈ مرزا فخر احمد صاحب کی نائب ناظمین اعلیٰ اور ناظمین کی منظوری کے بعد کام کا آغاز کیا گیا۔ اجتماع کی ٹیم میں 4 نائب ناظمین اعلیٰ ا ور 25 شعبہ جات کے ناظمین و نائب ناظمین کا تقرر کیا گیا تھا۔

اجتماع گاہ و سائٹ کی تیّاری (وقار عمل)

اجتماع سے چند روز قبل سائٹ کا جائزہ لیا گیا۔ جسکے بعد اجتماع سے دو دن قبل و قارِ عمل ہوئےجس کے تحت سائٹ کی صفائی اور تمام شعبوں کی جگہوں کی صفائی کے علاوہ بیت النور کے تمام احاطہ کی صفائی کی گئی۔ اور دوسرے مقامات کو پودوں اور پھولوں سے آرائستہ کیا گیا۔ اجتماع گاہ، تمام دفاتر کی تیاری، کھانے کے ہال کی تیاری کی گئی۔ان وقار عمل میں 35 انصار نے حصہ لیا۔

اجتماع سے ایک روز قبل تمام انتظامات کا فا ئنل جائزہ لینے کے لئے ایک میٹینگ بلائی گئی جس میں تمام انتظامات کو تسلیّ بخش پایا گیا۔

صبح ساڑھے نو بجے رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا۔بڑی تعداد میں انصار وقت پر تشریف لائے اور تیزی سے رجسٹریشن کا کام جاری رہا۔

پرچم کشائی

ساڑھے دس بجے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔نیدرلینڈ کا پرچم محترم امیر صاحب جماعت احمدیہ ہالینڈ نے جبکہ مجلس انصاراللہ کا پرچم محترم صدر صاحب مجلس انصاراللہ نے بلند کیا۔ دعا کے بعد محترم امیر صاحب کی خدمت میں ایک بچے نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

افتتاحی اجلاس

افتتاحی اجلاس دس بج کر پینتالیس منٹ پر شروع ہوا۔جس کےآغاز پر تلاوت قرآن کریم ہوئی۔ عہد مجلس انصاراللہ اور نظم کے بعد محترم صدر مجلس انصاراللہ مرزا فخر احمد صاحب نے خوش آمدید کہتے ہوئے مختصر خطاب فرمایا۔ آپ نے فرمایا کہ ہمیں دو سال بعد یہ موقع میسر آیا ہے کہ ہم اکٹھے ہوئے ہیں، اللہ کرے کہ ہم اس سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء کی جو ان اجتماعات سے توقعات ہوتی ہیں ہم ان پہ پورا اترنے والے ہوں۔ اور جو نئے آنے والے ہیں جو کہ آج کے اجتماع میں شامل ہونے کی توفیق پارہے جو کہ اچھی تعداد میں آئے ہوئے ہیں ان سے گذارش ہے کہ زبان سیکھیں اور جلد معاشرہ کا حصہ بنیں اور جماعت کے ساتھ مضبوطی سے منسلک ہو کر خلیفہ وقت کی راہنمائی میں اسلام احمدیت کی خدمت کے لئے اپنے آپ پیش کریں۔آئندہ آپ نے ہی اسلام احمدیت کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ اس کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔

بعد ا زا ں محترم امیر جماعت ہالینڈ ہیبت النور فرہاخن صاحب نے افتتاحی خطاب فرمایا۔جس میں آپ نے انصاراللہ کو مقصد حیات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ اس لئے اللہ کی عبادت اور دعاوں کی طرف خاص توجہ کریں۔ دعا کا سب سے بڑا ذریعہ نماز ہے۔ مساجد و مراکز میں با جماعت نماز کے لئے آئیں اور جہاں مساجد و مراکز دور ہیں وہاں گھروں میں باجماعت نمازیں ادا کرنے کی کوشش کریں۔اور اس کے ساتھ ساتھ وقت اور مال کی قربانی بھی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ تقویٰ کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

علمی و ورزشی مقابلہ جات

اس کے بعد علمی اور ورزشی مقابلہ جات شروع ہوئے۔ علمی مقابلوں میں تلاوت قرآن کریم، نظم اور فی البدیہہ تقریر کے مقابلہ جات اور ورزشی مقابلوں میں میوزیکل چیئرز، ٹیبل ٹینس۔ ڈا رٹ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

وقفے میں دوپہر کا کھانا اور نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔

اس کے بعد ورزشی مقابلہ جات کے فائنل کروائے گئے۔ بارش والے موسم کی وجہ سے فٹ بال اور کرکٹ کے کھیل نہ ہو سکے اس لئے بی پلین کے تحت انڈور گیم کا پروگرام کیا گیا۔

اختتامی اجلاس

چھ بجے اختتامی اجلاس کا آغازہوا۔ تلاوت قرآن کریم، عہد انصاراللہ ا ور نظم کے بعد خاکسار نصیر احمد طاہر نے بطورِ ناظم اعلٰی اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد محترم صدر صاحب مجلس مرزا فخر احمد صاحب نے خطاب فرمایا ا ور شکریہ کے کلمات فرمائے۔

محترم مشنری انچارج نعیم احمد وڑائچ صاحب نے مختصر خطاب میں پنجوقتہ نماز ادا کرنے اور باجماعت نماز ادا کرنے کے بارے تلقین کی

بعد ا زاں محترم مشنری انچارج نعیم احمد وڑائچ صاحب علمی اور ورزشی مقابلہ جات کے انعامات، شیلڈز اور سرٹیفییکیٹس تقسیم کئے۔ محترم صدر صاحب مجلس نے کارکردگی کے لحاظ سے سال2020ء اور 2021ء میں اوّل، دوئم ا ور سوئم آنیوالی مجالس ا ور ریجنز کو شیلڈز سے نوازا اسی طرح ا وّ ل آنیوالی مجلس ڈین ہاگ کو علم انعا می سے نوا زا۔ اس مجلس کے زعیم مکرم عبد الواسع مبشر صاحب ہیں۔

بعد ا زا ں محترم صدر صاحب مجلس نے اپنے خطاب میں انصار بھائیوں کو مختلف تربیتی امور کی طرف توجّہ دلائی۔اور اجتماع میں شرکت کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اور کارکنان کا بھی شکریہ بھی ادا کیا۔ اللہ کے فضل وخلیفہ وقت کی شفقت بھری دعاؤں اور کارکنان کی انتھک محنت سے یہ ایک روزہ اجتماع کامیاب ہوا۔

اجتماع کا اختتام دعا سےہوا۔ ا س کے بعد شام کے کھانے میں بار بی کیو کا انتظام کیا گیا تھا۔

نماز مغرب و عشاء کے بعد وائنڈ اپ کا آغاز ہوا۔جو کہ دس بجے تک مکمل ہوا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ

حاضری اجتماع

خدا تعا لیٰ کے فضل سے تمام لوکل مجالس جن کی تعداد 14 ہے سے انصار کی نمائندگی ہوئی۔ کل حاضری انصار 168 مہمانان 15۔اس طرح کل حاضری 183 رہی۔ انصار کی حاضری %58 رہی۔

بار بی کیو کے موقع پر مزید خدام نےانتظامات بھی شامل ہونے کی وجہ سے کل حاضری 230 سے بھی بڑھ گئی تھی۔

امسال اجتماع کی خاص خاص باتیں

  1. امسال کووڈ 19 کی وجہ سے رہائش گاہوں و واش رومز کی صفائی اور سینیٹائزرز کا اہتمام کیا گیا تھا۔
  2. اجتماع میں آنے والے انصار کے لئے کووڈ 19 سے بچنے کے لئے ہدایات دی گئی تھیں۔
  3. ڈنر میں بار بی کیو کا انتظام کیا گیا۔
  4. سالانہ اجتماع سے قبل ریجنل اجتماعات کا انعقاد ہوا تھا۔جس میں علمی اور ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ان مقابلہ جات میں پوزیشنز لینے والوں کے نام پہلے ہی سے حاصل کر لئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ نئے آنے والے انصار کو مقابلہ جات میں شمولیت کی خصوصی دعوت دی گئی۔
  5. اس دفعہ کافی تعداد میں نئے آنے والے انصار نے اجتماع میں شرکت کی۔
  6. اجتماع کی حاضری سب سے زیادہ رہی۔

دعا ہے اللہ تعالٰی مجلس انصاراللہ کو ہمیشہ پہلےسے بڑھ کر اخلاص، وفا، محنت، ااطاعت اور جانفشانی سے خدمتِ سلسلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

(رپورٹ: نصیر احمد طاہر۔ ناظمِ اعلیٰ اجتماع)

پچھلا پڑھیں

خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں پُر مسرت تقریب

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ