• 29 اپریل, 2024

فیسپاکو، بر کینا فاسو میں تبلیغی اسٹال

فیسپاکو پین افریکن ممالک کا فلم اور ٹی وی ایوارڈز کا بہت بڑا میلہ ہے۔ جسکا انعقاد ہر دوسرے سال برکینا فاسو کے دارالحکومت (capital) واہگا ڈوگو میں کیا جاتا ہے اسکی ابتداء 1969ء میں ہوئی اور اس سال اس سلسلے کا 27واں میلہ 16 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک لگا۔

دنیاوی رنگینیوں سے بھر پور اس میلہ میں جہاں ظاہری دلچسپیوں کے بے شمار سامان تھے و ہاں جماعت احمدیہ واہگا ڈوگو کو روحانی مائدہ تقسیم کرنے کی تو فیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ

جماعت احمدیہ واہگا ڈوگو کو قرآن پاک فرنچ ترجمہ اور دوسری تعلیمی و تبلیغی کتابوں کا سٹال لگانے کی تو فیق ملی۔ اس سٹال میں لوگوں کی دلچسپی خاطر خواہ رہی اور خدا تعالی کے فضل سے تقریبا 1800000 فرانک سیفا مالیت کی کتابیں فروخت کی گئیں اور سینکڑوں لوگوں تک جماعت کا پیغام پہنچا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ اور سٹال پر آنے والے بہت سے لوگوں نے جماعتی تعلیمات میں دلچسپی ظاہر کی اور مشن ہاؤس کا ایڈریس اور رابطہ نمبر ز لیکر گئے۔

خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ محض اپنے فضل سے ان تمام وزیٹرز کی راہنمائی فرمائے اور ان کے سینوں کو سچائی کے نور سے منور فر مائے تاکہ وہ حق کو پہچان کر جماعت احمدیہ میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کر سکیں آمین

(رپورٹ : ناصر اقبال۔مبلغ سلسلہ برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ