• 27 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوْتُ وَأَحْيَا

(صحیح بخاری، كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ وَضْعِ الْيَدِ الْيُمْنٰى تَحْتَ الْخَدِّ الْأَيْمَنِ حدیث: 6314)

ترجمہ: اے اللہ! تیرے نام کے ساتھ میں مرتاہوں (مرنے سے مراد نیند ہے) اور زندہ ہوتا ہوں۔

یہ ہمارے سید ومولیٰ، خیر البشر، آقائے دو جہاں۔ پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی رات سونے کے وقت کی دعا ہے۔

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات میں بستر پر لیٹتے تو اپنا ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے اوریہ کہتے ’’اے اللہ ! تیرے نام کے ساتھ مرتاہوں اور زندہ ہوتا ہوں۔‘‘

ایک اور پیاری دعا آپﷺ نے یہ بھی سکھلائی ہے

اَللّٰهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِيْٓ إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْٓ إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِيْٓ إِلَيْكَ رَغْبَةً وَّرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّآ إِلَيْكَ۔ اَللّٰهُمَّ اٰمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْٓ أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّكَ الَّذِيْٓ أَرْسَلْتَ

(صحیح بخاری، كِتَابُ الْوُضُوْٓءِبَابُ فَضْلِ مَنْ بَاتَ عَلَى الْوُضُوْٓءِ حدیث: 247)

ترجمہ : اے اللہ! میں نے اپنا چہرہ تیری طرف جھکا دیا۔ اپنا معاملہ تیرے ہی سپرد کر دیا۔ میں نے تیرے ثواب کی توقع اور تیرے عذاب کے ڈر سے تجھے ہی پشت پناہ بنا لیا۔ تیرے سوا کہیں پناہ اور نجات کی جگہ نہیں۔ اے اللہ! جو کتاب تو نے نازل کی میں اس پر ایمان لایا۔ جو نبی تو نے بھیجا میں اس پر ایمان لایا۔

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اپنے بستر پر لیٹنے آؤ تو اس طرح وضو کرو جس طرح نماز کے لیے کرتے ہو۔ پھر داہنی کروٹ پر لیٹ کر یوں کہو (مندرجہ بالا دعا) تو اگر اس حالت میں اسی رات مر گیا تو فطرت پر مرے گا اور اس دعا کو سب باتوں کے اخیر میں پڑھ۔ حضرت براء کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس دعا کو دوبارہ پڑھا۔ جب میں اٰمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْٓ أَنْزَلْتَ پر پہنچا تو میں نے وَرَسُولِکَ (کا لفظ) کہہ دیا۔ آپ نے فرمایا نہیں (یوں کہو) وَبِنَبِيِّكَ الَّذِيْٓ أَرْسَلْتَ

(صحیح بخاری، كِتَابُ الْوُضُوْٓءِبَابُ فَضْلِ مَنْ بَاتَ عَلَى الْوُضُوْٓءِ حدیث: 247)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں سالانہ کھیلوں کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 نومبر 2021