• 19 جولائی, 2025

آج کی دعا

انسانیت کی ہدایت کے لیے دعا

’’اے خدا وند کریم تمام قوموں کے مستعد دلوں کو ہدایت بخش کہ تا تیرے رسول مقبول افضل الرسل محمد مصطفیٰﷺ اور تیرے کامل و مقدس کلام قرآن شریف پر ایمان لاویں اور اس کے حکموں پر چلیں تا ان تمام برکتوں اور سعادتوں اور حقیقی خوشحالیوں سے متمتع ہو جاویں کہ جو سچے مسلمان کو دونوں جہانوں میں ملتی ہیں اور اس جاودانی نجات اور حیات سے بہرہ ور ہوں کہ جو نہ صرف عقبیٰ میں حاصل ہو سکتی ہے بلکہ سچے راست باز اسی دنیا میں اس کو پاتے ہیں۔

(برکات الدعا، روحانی خزائن کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن جلد6 صفحہ40/ومجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ35۔ اشتہار نمبر 14)

یہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیح موعود علیہ السلام ؑبانی سلسلہ احمدیہ کی پوری انسانیت کی ہدایت کے لئے دعا ہے۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 فروری 2009ء میں اس دعا کی تحریک فرمائی ہے۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 دسمبر 2021