• 28 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

مشکلات میں خدا کی یاد

یہ صحیح ہے کہ زندگی کی ہر مشکل میں انسان اللہ تعالیٰ کی طرف مدد کے لیے دعا مانگتے ہوئے جھکتا ہےاور حقیقت ہے کہ خدائےرحیم و کریم بھی اسے مایوس نہیں کرتا اور اپنے بندے پر ہمیشہ فضل سے متوجہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں بیان فرماتا ہے:
اورجب ہم انسان پر انعام کرتے ہیں تو وہ اِعراض کرتا ہے اور پہلو کتراتے ہوئے ہٹ جاتا ہےاور جب اسے کوئی شر پہنچے تو سخت مایوس ہو جاتا ہے۔

( بنی اسرائیل: 84)

پروردگار عالم کو صرف ضرورت پڑنے پر ہی یاد نہ کیا جائے بلکہ ہر نعمت کا احسان مندی سے ہر حالت میں شکر ادا کرتے ہوئے یاد کرنا بندوں پر فرض کر دیا گیا ہے۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 دسمبر 2021