• 9 مئی, 2025

بینن میں ماڈل ولیج (Model Village) کا افتتاح

جماعتِ احمدیہ خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں انسانیت کو دینِ حق کی طرف لانے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی بینن میں بینن میں ماڈل ولیج کا افتتاح بھی بنی۔ چنانچہ مورخہ 14نومبر 2021 بروز اتوار IAAAE کے زیر انتظام ماڈل ویلیج Gbyekerou کی تقریب افتتاح ہوئی جس میں علاقے کے مئیر کے ساتھ ساتھ وہاں کے بادشاہ اورپولیس کے سربراہ نے شرکت کی ۔اسکے ساتھ ساتھ وہاں400سے زائید احبا ب نے شرکت کی ۔

اس ماڈل ویلج میں 80گھروں میں بجلی فراہم کی گئی۔ ہر گھر کو سولر اینرجی سے چلنے والے 3بلب لگائے گئے ،موبائل چارج کرنے جیسے کاموں کے لئے ایک ساکٹ بھی لگایا گیا۔ اسکے علاوہ 10سٹریٹ لائیٹس لگائی گئی۔پانی کی فراہمی کے لئے بور ہول کرکے موٹر اور بڑی ٹنکی لگائی گئی جس سے 6 مختلف پوائنٹس پر پانی کے نل لگائے گئے ان میں سے ایک کونیکشن وہاں کے سکول کو بھی دیا گیا ۔

افتاحی تقریب کاآغاز تلاوت قران سے ہواجس کے بعد معزز مہمان اور میئر صاحب نے جماعت احمدیہ کی انسانی خدمت کی کاوشوں کو سراہا۔ میئر صاحب TCHAOUROU نے کہا کہ ہم احمدیت کی ان خدمات کو عرصہ دراز سے جانتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ احمدیت ہمارے لئے ہے اور ہم انکے لئے ہیں۔ اس گاؤں میں جماعت نے کو انسانیت کی یہ خدمت کی ہے یہ قابل ستائیش ہے انہوں نے ان کاوشوں پر حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ کا ، IAAAE کی طرف سے آئے ہوئے انجینئرز اور جماعت کے ہر کارکن تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، سب کیلئے محبت کا اظہار اور دعائیہ کلمات کہے ۔چیئر مین IAAAE مکرم اکرم احمدی صاحب نے سب کو بتایا کہ حضرت مسیح موعود ؑ کی آمد کا مقصد انسانیت کی خدمت تھا اور جماعت جواصل اسلام کا چہرہ ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقہ کے ممالک میں غریب انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ ابھی ختم نہیں ہوئے مستقبل میں کمیونٹی سینٹر اور دیگر پراجیکٹ مستقبل میں مکمل کیے جائیں گے ۔ہومیونٹی فسٹ جرمنی کے چیئر مین مکرم ڈاکٹر اطہر زبیر صاحب نے بھی اپنی تقریر میں کہا COVID-19کے حالات کے باوجود جماعت کی انسانی خدمات کو جاری رکھنا خلیفہ وقت کی افریقہ سے محبت اور انسانیت سے ہمدردی ہے اور اس گاؤں ہونے والا فیر میڈیکل کیمپ بھی اسی کی ایک کڑی ہے انہوں نے ملک کے صدر اور وزیر صحت کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے موجود ہ حالات کے باوجود جماعت کو ان خدمات کے مواقع فراہم کیے ۔اس کے بعدامیر صاحب بینن نے شرکاء کو سارے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ جماعت احمدیہ کا مشن ہر رنگ و نسل کے انسانوں کی خدمت کرنا ہے ۔ انسانی خدمات ہیں اورجس اس کے بعد اس ماڈل ویلج کا افتتاح کیا گیا اور بجلی پانی کی سہولیات اس گاؤں کے ہر باسی کیلئے کھول دی گئی جس پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی ۔

اس تقریت کے بعد مئیر آف Tchouraou نے اس سارے پراجیکٹ کا وزٹ کیا اور میڈیکل کیمپ میں شامل ڈاکٹرز کی بھی حوصلہ افزائی کی اور بہت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے اس بات پر فحر ہے کہ آپ ہمارے لئے بغیر مانگے ان خدمات کو سرانجام دے رہے ہیں ۔اس کیمپ میں 350سے زائید مریضوں نے استفادہ کیا۔ ددیگر امراض کے ساتھ دانتوں کے امراض میں لاحق افراد کو مفت ادوایات فراہم کی گئیں اسی طرح بچوں کو دانتوں کی صفائی کیلئے ٹریننگ دی گئی اور حاملہ خواتین میں مفت مچھردانیاں تقسیم کی گئیں ۔

اس سارے پروگرام کو ملکی سب سے بڑے اخبار La Nationاور نیشنل ٹی وی چینل ORTB اور CANAL 3 نے بھی کوریج دی ۔

(مرزا فرحان احمد بیگ۔ نمائندہ الفضل آن لائن بینن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ