مساجد کی زینت
مسجد خداتعالیٰ کا گھر ہے ۔اللہ تعالی کے گھر کی تعمیر کااولین مقصد ہی یہ ہے کہ اس میں اللہ کی عبادت کی جائے ۔ہاں مسجد کی صفائی اور پاکیزگی کا خیال رکھنا ، شوروغل نہ کرنااور مسجد کے آداب بجا لانا بھی بہت ضروری ہیں۔بعض لوگ بڑی بڑی عالی شان عمارات تو بنا لیتے ہیں مگر مساجد کی تعمیر کے اصل اغراض ومقاصد کو بھول جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود ؑ نے جامع مسجد دہلی کو دیکھ کر فرمایا:
’’مسجدوں کی اصل زینت عمارتوں کے ساتھ نہیں ہے۔ بلکہ ان نمازیوں کے ساتھ ہے جو اخلاص کیساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ ورنہ یہ سب مساجد ویران پڑی ہوئی ہیں۔ رسول کریم ﷺ کی مسجد چھوٹی سی تھی۔ کھجور کی چھڑیوں سے اس کی چھت بنائی گئی تھی اور بارش کےوقت چھت میں سے پانی ٹپکتا تھا۔‘‘
(الحکم6 /دسمبر1905ء ۔حیات طیبہ صفحہ370)
(ماہد ناصر۔متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا)