مشکلات دور ہونے کی دعا
كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ جَهْدِ الْبَلاَءِ، وَدَرَكِ الشَّقَاءِ، وَسُوءِ الْقَضَاءِ، وَشَمَاتَةِ الأَعْدَاءِ
(صحیح بخاری، كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ جَهْدِ الْبَلَآءِ حدیث 6347)
ترجمہ : حضرت محمد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مصیبت کی سختی، تباہی تک پہنچ جانے، قضاوقدر کی برائی اور دشمنوں کے خوش ہونے سے پناہ مانگتے تھے۔
یہ سید ومولیٰ، خاتم الانبیاء، آقائے دو جہاں، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی مشکلات دور ہونے کی افضل دعا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی مشکل پیش آتی تو یہ مندرجہ بالادعا کر تے۔
(مرسلہ: مریم رحمٰن)