اَللّٰهُمَّ ارْحَمْ خُلَفَآئی یالَّذِيْنَ يَأْتُوْنَ مِنْ بَعْدِيْ يَرْوُوْنَ أَحَادِيْثِيْ وَ سُنَّتِيْ وَيُعَلِّمُوْنَهَا النَّاسَ
(کنز العمال حدیث نمبر 29167)
ترجمہ: اے اللہ !میرے ان خلفاء (جانشینوں) پر رحم فرما جو میرے بعد آئیں گے۔ میری احادیث اور سنت بیان کرینگے، اور لوگوں کو اس کی تعلیم دینگے۔
یہ سید ومولیٰ، خاتم النبیین، آقائے دو جہاں، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی تاقیامت جاری رہنے والی خلافت کے حق میں دعا ہے۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ رسول کریم ﷺ کے بعد آنے والے خلفاء کے حق میں آپ ﷺ کی یہ دعا بیان کیا کرتے تھے۔
(مرسلہ: مریم رحمٰن)