• مکرمہ فوزیہ گل ۔انڈیا سے تحریر کرتی ہیں :
اللہ تعالیٰ کا خاص طور پر شکر اور احسان ہے کہ روز ہمیں اخبار الفضل کے ذریعہ اپنی تعلیم و تربیت کا موقع فراہم ہوتا ہے ماشاءاللّٰہ۔ الفضل 4دسمبر 2021ء کا اداریہ ’’اللہ تعالیٰ سے کبھی بے وفائی نہ کرنا‘‘ آپ نے قارئین کی رہنمائی کے لیے بہت اعلی طریق سے قلم بند کیا ہے۔ اس مضمون کو پڑھ کر ہمیں احساس ہوتا ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی ہم سے کیا توقعات ہیں؟ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہمارے پیارے امام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی توقعات پر پورا اترنے والا بنائے۔ آمین۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کی مساعی کو جلا بخشے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم حضور انور کی ہر بات پر فوراً لبیک کہنے والے ہوں ۔آپ کے ہر لفظ پر کان دھرنا ، خطبات، خطابات ،نصائح اور ارشادات سن کراپنی تربیت کے تشنہ پہلوؤں کو ٹھیک کرکے بہترین عملی شکل دینا ہم پر فرض ہو تاکہ احمدیت جلد از جلد ترقی کی منازل طے کرتی چلی جائے ۔ اسلام کا حقیقی پیغام جلد از جلد تمام دنیا کے کونوں تک پہنچ جائے۔آمین۔
؎تری محبت کے جرم میں ہاں جو پیس بھی ڈالے جائیں گے ہم
تو اس کو جانیں گے عین راحت ، نہ دل میں کچھ خیال لائیں گے ہم
• مکرمہ طیبہ چیمہ ۔ لندن سے لکھتی ہیں :
الفضل 4دسمبر 2021ء میں پیارے آقا کے الفاظ جو پیارے آقا نے کسی کو آٹوگراف میں نصیحت کے طور پر لکھے ہوئے الفاظ کو موضوع بنا کر لکھا جانے والا مضمون گویا ہر احمدی کے لئے خلیفۃ المسیح کا نصیحت آموز پیغام ہے۔ جس کا آپ اور آپ کی ٹیم نے ہمیں بطور ایک احمدی ہونے کے اپنا جائزہ لینے کاسنہری موقع عطاکر دیا ۔کہ ہم روزانہ اپنے اوپر ہونے والے اپنے مولا کی کن کن نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں اور کس حد تک اپنے اللہ سے وفا کا تعلق نبھاتے ہیں۔ مجھے دوسروں کا تو علم نہیں لیکن میں نے جب اپنا جائزہ لیا تو اپنے آپ کو بہت کمزور پایا اپنی کمزوریوں پر نظر کرنے کی توفیق ملی ۔جس کے لئے میں آپکی بے انتہا شکرگزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہماری کمزوریوں کی پردہ پوشی فرمائے ۔ہمیں اپنی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے اور شکرگزار اور عبادت گزار بندوں میں شامل فرمائے اور ہمیں وہ ساری ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے جو خدا سے وفا کا تعلق نبھانے کے لئےضروری ہیں آمین۔
آپکا آج کا یہ مضمون آج کی اخبار کا مغز ہے ۔